بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کرناٹک کے کورس میں نمایاں کامیابی پر انعامات

0
Post Ad

بسواکلیان:(نامہ نگار) شہر کے زکری اردو ہائیر پرائمری و گرلز ہائی اسکول میں بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کرناٹک کی جانب سے منعقد ہوئے مختلف سطح کے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو تہنیت پیش کی گئ۔ اس موقع پر محمد نعیم الدین ایڈمنسٹریٹر ذکری ایجوکیشن سوسائٹی نے خطاب کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کرناٹک کا تعارف پیش کیا۔ بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن جماعت اسلامی ہند کرناٹک کی نگرانی میں اسکولی طلبہ و طالبات اور اساتذہ کے لئے اسلامک سرٹیفکیٹ کورسز، ڈپلوما ان اسلامک اسٹڈیز، اساتذہ کے لئے خصوصی کورس اردو، کنڑا، انگریزی اور ہندی زبانوں میں منعقد کرتے ہیں ہر سال کی طرح امسال بھی بسوا کلیان کے تقریباً 20 مراکز میں سینکڑوں طلبہ و طالبات نے امتحانات میں شرکت کیے اور علم حاصل کرتے ہوئے اپنے اخلاق و کردار کو سنوارا اور دُنیا کو بھی علم سے روشناس کروایا 2023-24 میں ریاست بھر میں ہزاروں کی تعداد میں طلبہ داخلہ لے کر مستفید ہورہے ہیں۔ اس موقع پر شکیلہ فہیم، اور تسلیم سلطانہ آرگنائزرز بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن، کے علاوہ ناظمہ نسرین صدر معلمہ، حافظ سید کلیم اللہ،وسیم سلطانہ, وسیمہ بیگم و دیگر اساتذہ موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!