حکومت کووڈ19- میں فوت ہوئے ٹرانسپورٹ ملازمین کے اہلِ خاندان کو معاوضہ جاری کرے:ویلفیر پارٹی

0
Post Ad

بنگلور:کووڈ19-وباء کے دوران اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے351 سرکاری ٹرسپورٹ ملازمین کی موت ہوئی ہے،جن میں سے ریاستی حکومت نے صرف گیارہ خاندانوں کو ہی معاوضہ جاری کیا ہے،ابھی340خاندان معاوضے کے انتظار میں در بدر کی ٹھوکر کھاتے پھر رہے ہیں۔ویلفیر پارٹی کر ناٹک کے ریاستی صدر اڈوکیٹ طاہر حُسین نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ان خاندونوں کو جلد از جلد معاوضہ جاری کرے۔
اس سلسلے میں ویلفیر پارٹی کے ایک وفد نے ٹراسپورٹ منسٹر رام لنگا ریڈی سے ملاقات کر کے ایک درخواست پیش کی اور مطالبہ کیا کہ حکومت کووڈ میں فوت ہوئے ٹراسپورٹ ملازمین کے اہلِ خاندان کو جلد از جلد معاوضہ کی رقم جاری کرے۔
ویلفیر پارٹی کی جانب سے پچھلے دو سال سے لگاتار اس مسئلہ پر کام کیا جا رہا ہے۔ریاست کی پچھلی بی جے پی حکومت نے ان ملازمین سے وعدہ کیا تھا کہ اگر ڈیوٹی کے دوران کوئی بھی ملازم کووڈ 19کے مرض کی وجہ سے فوت ہوتا ہے تو حکومت ان کے اہل خاندان کو 30لاکھ روپئے معاوضہ دے گی۔ویلفیر پارٹی کے صدر جناب طاہر حُسین نے RTIکے ذریعہ سے معلومات حاصل کی کہ کووڈ کے دوران اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے کتنے ملازمین فوت ہوئے ہیں اور کتنے خاندانوں کو اس کا معاوضہ دیا گیا ہے۔RTIسے حاصل معلومات کے مطابق کووڈ کی دونوں لہروں کے دوران کُل 351ٹرانسپورٹ ملازمین کی موت واقع ہوئی ہے ۔NWKSRTCمیں80ملازمین،BMTCمیں110ملازمین ،KKRTCمیں64ملازمین اور KSRTCمیں 97ملازمین کی موت واقعہ ہوئی ہے۔اور حکومت کی جانب KSRTCکے 7ملازمین اورBMTCکے 4ملازمین ،کُل صرف11خاندانوں کوہی اب تک معاوضہ دیا گیا ہے،ایک سال کے وقفہ سے دو مرتبہ ان معلومات کو حاصل گیا لیکن دونوں مرتبہ حکومت سے یہی معلوم ہوا کہ اب تک صرف 11خاندانوں کو ہی معاوضہ کی رقم ادا کی گئی ہے۔اس سلسلے میں پچھلی بی جے پی حکومت کے وزیرِ ٹرانسپورٹ سے بھی ملاقات کر کے درخواست دی گئی تھی،لیکن حکومت نے توجہ نہیں دی،اس درمیان اس معاملہ میں ایک رٹ عرضی کرناٹک ہائی کورٹ میں بھی داخل کی گئی ہے،مقدمہ زیرِ سماعت ہے۔بر سرِ اقتدار کانگریس حکومت کے وزیرِ ٹرانسپورٹ رام لنگا ریڈی نے اس مسئلہ کو حل کرنے کا یقین دلوایا ہے۔،وزیرِ ٹراسپورٹ سے ملنے گئے وفد میں پارٹی کے ریاستی نائب صدر حبیب اللہ خان،ریاستی سکریٹری ریاض احمد اور بنگلورڈسٹرکٹ نائب صدر پربھاکر شامل رہے۔(رضوان تاج،میڈیا انچارج)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!