آداب لکھنئو کل ہند مشاعرہ اور کوی سمّیلن کا کامیاب انعقاد اور مہمان خصوصی بابا چودھری کی تہنیت

0
Post Ad

بسوا کلیان: (نامہ نگار) آداب لکھنئو, کل ہند مشاعرہ, لکھنو کے اُردو اکیڈمی آڈیٹوریم ہال , گومتی نگر, لکھنؤ اُتر پردیش, میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔اس مشاعرہ کے مہمان خصوصی ریاست کرناٹک, کے ضلع بیدر , تعلقہ بسوا کلیان سے تعلق رکھنے والے معزز شخصیت محترم عبد الرزاق عرف بابا چودھری رہے اور اس موقع پر انہیں تہنیت کے ساتھ سندسے بھی نوازاگیا۔ اس کل ہند مشاعرہ کی نظامت ندیم فاروق, صاحب نے بہت ہی خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دی۔ اس کل ہند مشاعرہ میں شعرا کرام محترم واصف فاروقی, آزاد پرتاب گڑی, یاسر صدیق, اسد بستوي, فیض خلیل آباد , سلمان ظفر, عالم نظامی, شہباز طالب, ہرشیت مشرا, محترمہ شمبھاوی سنگھ, محترمہ گلے سبھا, اور رادھیکا متّل اور دیگر شعراء کرام نے اُتر پردیش کے ادیب و شاعر اور کوی حضرات کا شہر لکھنو میں آداب لکھنئو, کل ہند مشاعرہ میں اپنا اپنا کلام سنا کر سامعین سے داد و تحسین حاصل کی۔ یہ کل ہند مشاعرہ, اپنی نوعیت کا بہت ہی عظیم الشان مشاعرہ رہا اس موقع پرشعراء کرام نے قومی اور ملّی صورت حال پر جذباتی انداز میں اپنے اپنے اشعار میں بات کو پیش کیا۔۔
اس موقع پر ادب کے ساتھ شعرا کرام نےمزاحیہ انداز میں بھی اشعار و کلام کو پیش کر رہے تھے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!