ایس آئی اوبسوا کلیان کی جانب سے بصیرت افروز کل کے لئے،عنوان پر23ستمبر کوشہری سطح پر طلبہ کانفرنس

0
Post Ad

بسوا کلیان:(نامہ نگار)اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا(ایس۔ ائی۔ او) بسواکلیان کی جانب سے ایک اسٹوڈنٹس کانفرنس بعنوان “بصیرت افروز کل کے لیے” 23ستمبر 2023 بروز ہفتہ صبح ٹھیک 10:30بجےبمقام :بی۔ کے۔ ڈی۔ بی ۔فنکشن ہال ،بسوا کلیان میں منعقد ہے۔

اس کانفرنس میں ایس ائی او کرناٹک کے ریاستی صدر جناب ذیشان عقیل صدیقی و بسوا کلیان محکمہ تعلیمات کے آفیسر شری سی جی ہَلّاڈ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرینگے اور دیگر مقامی ذمہ داران بھی موجود رہیں گے۔
اس کانفرنس کے عنوان کے تحت مختلف مقابلاجات منعقد کیے گئے تھے، مقابلے میں اول، دوم اور سوم درجہ آنے والے طالبِ علم کو انعامات سے نوازاجائیگا، اس موقع پر بسواکلیان سے جن طلبہ کا سنٹرل یونیورسٹیز میں داخلہ ہوا ہے اور مسابقتی امتحان (competitive exams) میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کی بھی حوالہ افزائی کی جائے گی۔
سیّد جاوید متین، صدر مقامی بسوا کلیان نے طلبہ و نوجوانوں اور والدین و سرپرست حضرات سے اپنے نو نہالوں کے ساتھ بصیرت افروز کل کے لئے کانفرنس میں شرکت کی گزارش کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!