بسوا کلیان میں ایس آئی او کی بصیرت افروز کل کے لئےعنوان سےاسٹوڈنٹس کانفرنس سے مختلف دانشوران کا خطاب

0
Post Ad

بسوا کلیان: (نامہ نگار) ہر طالب علم غور کریں کہ اُس نے مستقبل کا لائحہ عمل کیابنایا ہوں اور اپنا روشن مستقبل کا درخشاں پہلو کیسا ہوں محترم الطاف امجد ماہر تعلیم نے طلبہ و طالبات کے لیے سونچنے کے لیے پیغام دیا۔ ایس آئی او بسوا کلیان یونٹ کا بصیرت افروز کل کے لیے کانفرنس،بی کے ڈی بی ہال بسوا کلیان میں منعقد ہوا اس موقع پر شہر کے کالج اور ہائی اسکول سطح طلبہ و طالبات نے شرکت کی،کانفرنس کی صدارتی خطاب کرتے ہوئے ریاستی صدر ایس آئی او کرناٹک برادر ذیشان عقیل صدیقی نے کہا کہ طلبہ اپنے آپ کو پہچانے اور اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے کوشش کریں ، سماج، ملک اور قوم کی خدمات کے لیے اپنا بہتریں کردار پیش کریں،شری شلوانت BRP محکمہ تعلیمات بسوا کلیان نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ كو چاہیے تعلیم میں آگے بڑھیں اور اپنا نام روشن کریں اس موقع پر مولانا اظہار الحق صاحب کی تلاوت قرآن مجید سے پروگرام کاآغاز ہوا اور برادر جاوید متین نے افتتاحی کلمات پیش کیے کانفرنس میں اسٹیج پر ڈاکٹر زبی اللہ خان صدر ایس آئی او ضلع بیدر،امام الدّین سی آر پی،محمد ریاض پٹیل صدر ،محمّد نعیم الدین تشریف فرما تھے۔
اس پروگرام میں گذشتہ دنوں ہوئےقومی یکجھتی کے لیئے کیے گئے مختلف مقابلوں میں انعام اول،دوم اور سوم آنے والے طلبہ و طالبات کو سند شالپوشی سے نوازا گیا جیسے تقریری مقابلہ، ریل بنانے کا مقابلہ، مضمون نویسی کا مقابلہ اور 2.5 کلومیٹر میراتھن جیسے مختلف مقابلے ہوئے ہیں، جو SIO بسواکلیان نے اپنے پہلے، دوسرے، تیسرے فاتحین کو مبارکباد کے ساتھ انعام دینے کے لیے منعقد کیے تھے۔ اس موقع پر اور جو لوگ اس سال بسواکلیان کو چھوڑ کر ‏MANNU، CUK جیسی مرکزی یونیورسٹیوں میں گئے ہیں، انہیں بھی مبارکباد اور حوصلہ افزائی کی گئی۔اور NEET میں شہر کے پہلے، دوسرے، تیسرے نمبر پ

ر آنے والوں کو مبارکباد دی گئی اور تہنیت پیش کی۔
اور پی ایچ ڈی کرنے والے ہمارے بسواکلیان لوگوں کو بھی مبارکباد دی اور تہنیت کی گئی۔ اسٹوڈنٹس اِسلامک آرگنائزیشن آف ان

ڈیا بسوا کلیان یونٹ شہر بسوا کلیان میں مختلف موقعوں پر طلبہ کے

 تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاق و کردار کو سنوارنے اور مُلک کی ترقی و ترویج میں رول ماڈل بننے کے لئے پروگرام اور کانفرنس منعقد کیۓ جاتے ہیں اس موقع پر طلبہ و طالبات کے علاوہ والدین اور سرپرستوں کی کثیر تعداد شریک تھے م

حمد غوث الدّین نے نظامت کے فرائض انجام دیئے اور آخر میں جاوید متین صدر مقامی نے شکریہ کے کلمات پیش کئے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!