گلبرگہ میں عید میلادالنبی پر نعتیہ مشاعروں کا انعقاد کنڑا انگریزی میں سیرت کی کتابوں کی تقسیم

0
Post Ad

گلبرگہ (ای میل ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم ولادت کے حوالے سے ماہ ربیع الاول میں جہاں ایک طرف گھروں کو سڑکوں کو محلوں کو روشنیوں سے سجایا جاتا ہے مساجد اور محلوں میں لنگر رسول کا اہتمام کیا جاتا ہے سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر مختلف مساجد اور محلہ جات میں جلسے منعقد کیے جاتے ہیں اور نہایت ہی عقیدت اور احترام کے ساتھ جلوس میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم نکالا جاتا ہے غرض یہ کہ ہر کوئی اپنے اپنے انداز میں نبی کریم سے اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کرنے مختلف طریقوں سے عید میلادالنبی مناتا ہے اور کچھ محبان رسول ایسے بھی ہیں جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کے پرمسرت موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو عام کرنے کے لیے رات دن کوشش کرتے ہیں الحمدللہ شہر گلبرگہ میں یہ محبان رسول ماہ ربیع الاول میں میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے نعتیہ مشاعروں کا اہتمام اور برادران وطن میں علاقائی وہ انگریزی زبان میں قران مجید اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کی کتابیں تقسیم کرنے کا مثالی کام کررہے ہیں دوسری پچھلے 3 سالوں سے برادران وطن میں سیرت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو عام کرنے کی غرض سے سینیئر صحافی عزیز اللہ سرمست صدر حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ کی رہنمائی میں گلبرگہ یادگیر گرمٹکال بیدر شاہ آباد اور دیگر شہروں میں سیرت طیبہ کے کتب کی تقسیم کا کی تحریک جاری ہے اس سال بھی عید میلادالنبی کے موقع پر کل ہند مجلس تعمیر ملت گلبرگہ کے ذمہ داران عزیز اللّٰہ سرمست ایڈوکیٹ عبدالجبار گولہ ، حیدر علی باغبان، مبین احمد زخم ,داعی نعیم صاحب کول، عظیم الدین کارپوریٹر ،سماجی کارکن عابد پٹیل ،رفیق جو ہی ، امجد خرادی، عمران فروٹ مرچنٹ اور مختلف تنظیموں کے ذمہ داران وہ معززین شہر کے ساتھ مل کر شہر گلبرگہ کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں میں بڑے پیمانے پر فروٹ تقسیم اور کنڑا زبان میں سیرت کے کتب تقسیم کئے گئے مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیہ کلمات کے ساتھ دعائیں کی گئیں جس پر زیر علاج مریضوں میں جلد صحت یابی کا یقین ہوتا چلا گیا ۔ شہر کے مختلف ہسپتالوں کے انتظامی امور کے ذمہ داران سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی طبی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی گئی اور علاقائی زبان میں قران مجید اور انگریزی زبان میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کی کتابیں کھجور کے تحفے کے ساتھ پیش کیے گئے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی بہتر دیکھ بھال اور علاج کے حوالے سے کہا گیا کہ خالق کائنات کے بعد اگر مریض کسی پر بھروسہ کرتا ہے تو وہ ڈاکٹر پر کرتا ہے ڈاکٹر کا سماج میں ایک مہذب پیشہ ہے جو لوگوں کی زندگی بچانے کا کام کرتا ہے سیرت کی کتابیں اور علاقائی زبان میں قران مجید کو قبول کرتے ہوئے نہایت ہی ادب اور عقیدت کے ساتھ ہسپتال کے ذمہ داران نے مسرت کا اظہار کیا ۔ اس طرح اس سال ماہ ربیع الاول میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر برادران وطن کو سیرت کا پیغام دیا گیا جس کو ملک کی گنگا جمنا تہذیب کی علامت سمجھا جانا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!