جماعت اسلامی ہند کے اعلیٰ سطحی وفد نے فلسطینی سفیر کے ساتھ مُلاقات اور فلسطینوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

0
Post Ad

نئی دہلی، 17 اکتوبر 2023: جماعت اسلامی ہند کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے, امیر (صدر) سید سعادت اللہ حسینی کی قیادت میں آج یہاں فلسطینی سفیر عدنان محمد جابر ابوالہیجہ سے ملاقات کی اور وفد نے غزہ میں موجودہ صورتحال کے حوالے سے فلسطینیوں کے ساتھ حمایت کی اور یکجہتی کا اظہار کیا اور زمینی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔فلسطینی سفیر نے مسلسل حمایت کے لیے اظہار تشکر کیا اور ہمیشہ فلسطینی کاز کی حمایت اور کھڑے ہونے کے لیے ہندوستان کے شہریوں کی ستائش کی۔اس وفد میں جماعت کے نائب امیر مولانا ولی اللہ سعیدی فلاحی پر مشتمل تھا۔ اور سیکرٹریز محمد احمد، محی الدین شاکر اور اے پی سی آر کے سیکریٹری واثق ندیم بھی موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!