شری مہاتما بسویشوار، کے تصویر کی بے حرمتی کرنے پر بسوا کلیان میں احتجاج

0
Post Ad

بسواکلیان 🙁 نامہ نگار ) ویرشئیو لنگایت تنظیم نے پیر کے روز شہر بسوا کلیان کے بسویشورسرکل پر احتجاج منعقد کیا، جس میں کلبرگی ضلع کے چٹا پور تعلقہ کے ہالکرتی میں مہاتما بسونا کی تصویر کی بے حرمتی ہے اس کی مذمت کرتے ہوئے احتجاج کیا گیا۔تریپورانتھ مٹھ کے سومی شری ابھینووگھنالنگ رودرامنی شیواچاریہ اور ہلسور مٹھ کے سومی شری شیوانند سوامی جی نے کہا، ‘گرو بساونا کی تصویر کو نقصان پہنچانا ایک انتہائی گھناؤنا عمل ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس کارروائی میں ملوث شرپسندوں کو جلد گرفتار کیا جائے۔ چیرمین بسویشور دیویستھان پنچ کمیٹی بسوا کلیان شری بسواراج نے بھی یادداشت پیش کی ہے ۔ اس موقع پر ششی کانت درگے،ضلع صدر ویر شیو لنگايت, کولاکور، شیوکمار بیرادار، ساگر ڈنڈوتی، شیوا شیٹگر، سدو بیرادار، امرا بادل، جگناتھ پٹیل، وویکانند سوامی اور دیگر نے شرکت کی۔ صدر سنیلا پاتری، پردیپ جوجن، تعلقہ یونٹ کی صدر لوکشا جمکھنڈے، جنرل سکریٹری وویکانند متھاپتی، جی ایس بھورالے، رویندرا اور دیگر موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!