اقوام متحدہ اور عرب کونسل سے مطالبہ ہے کہ آزاد مملکت فلسطین کی بحالی میں ہی پورے خطے میں امن و امان کا قیام ممکن ہے۔ فلسطینیوں پراسرائیل کے ظلم و جبر کے خلاف مزاحمت میں ہم فلسطینوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

0
Post Ad

مجاہد پاشاہ ریاستی نائب صدر ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کرناٹک کا صحافتی بیان
بسواکلیان (پریس نوٹ) جناب مجاہد پاشاہ قریشی ریاستی نائب صدر ویلفئر پارٹی آف انڈیا کرناٹک نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کے غزہ میں ہم فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں فلسطین میں غزہ کے الحلی ہسپتال، پر ظالمانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں اور اسرائیل کے ظلم و جبر سے500 سے زائد مریضوں اور شہریوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے اور ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں. یہ ایک غیر انسانی عمل ہیاور اسرائیل ریاست کی دہشت گردی ہے۔اور 23 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کو بجلی، ادویات، خوراک، پانی اور ایندھن کی فراہمی بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، جنہیں اسرائیل نے 2 دہائیوں سے کھلی جیل میں رکھا ہوا ہے۔ یہ فلسطینی عوام کے خلاف ایک منظم جرم ہے جو اسرائیل کے حقیقی شہری ہیں۔فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی اسرائیل کے قبضے کو ختم کرنے اور اسرائیلی جبر کے خلاف مزاحمت میں ہم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم اسرائیل کی طرف سے غزہ کو اجتماعی سزا دینے کی شدید مخالفت کرتے ہیں۔ اور عرب کونسل و اقوام متحدہ سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطین کو آزاد مملکت کے طور پر بحال کیا جائے تاکہ پورے خطے میں امن و امان قائم رہے۔ ہم اسرائیل کے ہر قسم کے جبر اور غیر انسانی اقدامات کی مذمت کرتے ہیں اور امن، ہم آہنگی اور بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!