اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی اپیل ہندوستان میں فسطائیت کا خاتمہ کرنے انڈیا کی تائید کا اعلان

0
Post Ad

گلبرگہ : ( نامہ نگار)صدائے انسانیت فاؤنڈیشن گلبرگہ کے زیر اہتمام آج بعد نماز ظہر تحسین پلازہ زم زم کالونی گلبرگہ میں دعائیہ اجلاس برائے تحفظ بیت المقدس و فلسطین منعقد ہوا اجلاس میں علما و دانشوران نے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے فلسطینی مسلمانوں کے جذبہ ایمانی کو ساری دنیا کے مسلمانوں کیلئے مثالی قرار دیا اور اسرائیلی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دنیا بھر کے مسلمانوں سے اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنے پر زور دیا علماء و دانشوران نے اپنی تقاریر میں کل نماز جمعہ میں مساجد میں تحفظ مسجد اقصیٰ و اہل فلسطین کیلئے اجتماعی دعاؤں کا اہتمام کرنے کی اپیل کی گئی تمام ملی دینی تنظیموں جماعتوں کی جانب سے فلسطین کی حمایت میں آواز بلند کرنے پر زور دیا گیا اجلاس میں علماء و دانشوران نے ملک میں بڑھتی ہوئی فرقہ پرستی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملک کی سالمیت ، سیکولر ڈھانچہ کو مضبوط بنانے اور فسطائیت کا خاتمہ کرنے کیلئے سیکولر جماعتوں کے اتحاد انڈیا کی مکمل حمایت کرنے کی اپیل کی گئی صدائے انسانیت گلبرگہ کے صدر مولانا مفتی رکن الدین صاحب و جنرل سیکریٹری مولانا محمد عبد الحمید باقوی قاسمی معارفی نے صدائے انسانیت فاؤنڈیشن گلبرگہ کی جانب سے انڈیا کی حمایت کرنے کا اعلان کیا مولانا جاوید عالم قاسمی مولانا عبد الوحید مفتاحی سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست مولانا مفتی محمد رکن الدین مولانا عبد الحمید باقوی قاسمی معارفی مولانا عبد الکریم باقوی حافظ محمد اقبال نے مخاطب کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کیلئے ہندوستانی حکومت کی جانب سے امداد روانہ کرنے کے وزیراعظم نریندر مودی کے اقدام کی بھرپور ستائش کی اور آنجہانی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی طرح فلسطین کی حمایت کا موقف اختیار کا مطالبہ کیا کارروائی کا آغاز مولانا محمد غوث رشادی کی قرات کلام پاک سے ہوا محمد عاقل ثانی نے نعت خوانی کا شرف حاصل کیا محمد فاروق ندوی نے آخر میں شکریہ ادا کیا مولانا افتخار احمد قاسمی نے اجلاس کی بحسن وخوبی نظامت کے فرائض انجام دیئے مولانا عبد الغفور باقوی نے تحفظ مسجد اقصیٰ و اہل فلسطین اور ہندوستان میں قیام امن کیلئے رقت انگیز دعا کی مقبول احمد سگری سیکریٹری کل ہند مجلس تعمیر ملت حافظ محمد عتیق الرحمن عمری کے علاوہ نوجوان علماء و حفاظ کی کثیر تعداد شریک اجلاس رہی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!