اللہ تعالیٰ مومنین کو پریشانی، تکالیف، مصیبتوں ، آزمائشوں میں مبتلا کرکے آزماتا ہے ۔ ایسے وقت میں مومن کو چاہئے کہ وہ اللہ سے اپنے تعلق کو مضبوط سے مضبوط کریں اس سے اللہ تعالیٰ مومنین کے درجے بلند فرماتا ہے ۔ مسجدِ قبا بسوا کلیان میں جمعہ کی نماز سے قبل خطاب

0
Post Ad

بسواکلیان:( نامہ نگار)مسجد قباء بسواکلیان میں نماز جمعہ سے قبل جناب منہاج الدین بھولے نے خطاب کرتے ہوئے سامعین کو اس حدیث کے حوالے سے جس میں بتایا گیا ہے کہ دنیا مومن کے لئے قید خانہ اور کافر کے لئے جنت یے کہا کہ اللہ تعالیٰ مومنین کو پریشانی، تکالیف، مصیبتوں ، آزمائشوں میں مبتلا کرکے آزماتا ہے ۔ ایسے وقت میں مومن کو چاہئے کہ وہ اللہ سے اپنے تعلق کو مضبوط سے مضبوط کریں اس سے اللہ تعالیٰ مومنین کے درجے بلند فرماتا ہے ۔ ہمیں اللہ تعالیٰ سے گڑگڑاتے ہوئے دعا کرنی چاہیے ۔ اس کے حکموں پر عمل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے ۔ اسوہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق اپنے اخلاق و کردار کو سنوارنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھوکہ بازی، جھوٹ، امانت میں خیانت ان کاموں سے دور رہنا چاہئے۔ نیک کرنااور دوسروں کو اس بات کی تلقین کرنی چاہئے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!