بیدر یونیورسٹی میں اردو سے ایم اے اور دیگر پوسٹ گریجویٹ میں داخلوں کے لئے آن لائن درخواستیں مطلوب آن لائن درخواست کی 20 نومبر اور ہارڈ کاپی سبمیشن کی 24 نومبر آخری تاریخ

0
Post Ad

بیدر 4/ نومبر رجسٹرار بیدر یونیورسٹی بیدر کے دفتر سے جاری ایڈمیشن نوٹیفکیشن مورخہ 2/نومبر 2023 کے بموجب پوسٹ گریجویٹ میں داخلوں کے لئے بیدر یونیورسٹی کے مین کیمپس، بیدر کے علاوہ پی جی سنٹر بسواکلیان کے بشمول یونیورس سے الحاق سرکاری اور خانگی کالجس میں تعلیمی سال 2023/24 میں آن لائن درخواستیں مطلوب ہیں. تفصیلات کے مطابق شعبہ آرٹس میں اردو، کنڑ، انگلش، ایکنامیکس، سوشیالوجی، پالی ٹیکل سائینس اور اومینس اسٹڈیز کے علاوہ ایم ایس ڈبلیو، ایم کام، ایم بی اے، ایم ایس سی اور پی جی سنٹر بسواکلیان میں شرن ساہتیہ اور دیگر کورسیس میں آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 20/نومبر 2023 مقرر ہے جبکہ ضروری اسناد کے ساتھ پُر کردہ آن لائن درخواست فارم کو یونیورسٹی میں داخل کرنے کی آخری تاریخ 24 /نومبر 2023 کا اعلان کیا گیا ہے. اس سلسلے میں مزید تفصیلات بیدر یونیورسٹی کے ویبسائٹ نمبر www.bidaruniversity.karnataka.gov.in
پر ملاحظہ فرمائیں.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!