راجیہ اتسو ایوارڈ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے نام منسوب ___رفیع بھنڈاری

0
Post Ad

وجئے پور: شہر وجئے پور کے گگن محل پارک میں رفیع بھنڈاری کو راجیہ اتسو ایوارڈ ملنے کی خوشی میں تمام برادری و مختلف کمیونٹی کے لوگوں نے تہنیتی تقریب کا اہتمام کیا گیا. اس جلسہ کے مہمان خصوصی ماہر امراض جشم ڈاکٹر پربھو گوذا پاٹل نے کہا کہ رفیع بھنڈاری کی زندگی ایک مثالی ہے اور ان کی زندگی سب کے لیے رول ماڈل ہے میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں باوقار راجیہ اتسو ایوارڈ حاصل کر کے بیجاپور کا نام روشن کیا ہے اور رفیع بھنڈاری کی خاص خوبی یہ ہے کہ وہ کسی ایک طبقہ تک محدود نہیں ہیں بلکہ وہ تمام طبقات کے ساتھ بہتر تعلقات رکھنے والی شخصیت ہیں. روزنامہ سالار وجئیپور کے نامہ نگار رفیع بھنڈاری تہنیت کو قبول کرنے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ اردو زبان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے نام منسوب کرتا ہوں اور یہاں ہندؤں اور مسلمانوں کی جانب سے اعزاز سے نوازنا ان کے لئے راجیہ اتسو ایوارڈ سے بھی زیادہ اہمیت رکھتا ہے. اس موقع پر صنعت کار مدن دیش پانڈے، آر اے انعامدار، نجیب بخشی، سارواڑ، بیلگی وکیل، نتھمولال رنوال، نندولال،سومو بھوپال، سنجے جادھو، بسون گوڑا پاٹل، کیر کل، رمضان ملا، سنگمیش بادامی، سلیم لونی، رفیق،زرتارگر، گونڈی،پیرزادے،مشرف، سابق میئر میونسپلٹی دربار و دیگر نے بھی رفیع بھنڈاری کو تہنیت پیش کی.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!