چرم قربانی جماعت اسلامی ہند بیدر کو دینے کی اپیل

0
Post Ad

بیدر۔ 14/جون (محمدیوسف رحیم بیدری) جماعت اسلامی ہند بیدر نے چرم قربانی جماعت کودینے کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ چرم قربانی صرف غریب، نادار وبے بس لوگوں، بیواؤں اور مفلوک الحال مریضوں کاحق ہے۔ مولانا اشرف علی تھانوی ؒنے اپنی کتاب بہشتی زیور کے سفحہ 162 اور 163میں مسائل بیان کرتے ہوئے لکھاہے کہ ”قربانی کے کھال کی قیمت مسجد کی مرمت یاکسی اور نیک کام میں لگانا درست نہیں، خیرات ہی کرنا چاہیے۔ اسی طرح آگے ایک مسئلہ میں لکھاہے ”قربانی کی کھال کی قیمت کسی اُجرت میں دینا جائزنہیں کیوں کہ اسکاخیرات کرنا ضروری ہے۔ جماعت اسلامی ہند شہر بیدر ہر سال چرم قربانی جمع کرکے شہر کے غریب اورنادار اور بے کس لوگوں، یتیموں، بیواؤں اور مفلوک الحال مریضوں کی مددکرتی ہے جوان کاحق ہے۔ لہٰذا شہربیدر جماعت اسلامی ہند کے شعبہ خدمت خلق میں چرم قربانی جمع کرنے کی پرخلوص اپیل کی جاتی ہے۔ پتال نگری میں جناب شاہ جعفرمحی الدین قادری اور شعیب اللہ خان 9731083894، تعلیم صدیق شاہ میں جناب عامر ایاز 966396788، تلاوڈی میں جناب سیدجمیل احمد ہاشمی 9448568062، ملتانی کالونی میں جناب سید سہیل احمد 9448039940، جناب محمد افسر احمد 8050203627، مخدوم جی کالونی بید رمیں جناب محمد محسن9448275423، میلور میں جناب محمد یونس پٹیل 8073901155، املاپور میں جناب محمد غوث الدین پٹیل 8050522627، حمیلہ پور میں جناب سید ابراھیم 9902073022اور گادگی میں جناب محمد رفیق احمد 9242471035سے رابطہ کرکے چرم قربانی (قربانی کی کھال) مذکورہ مقامات پرمذکورہ افراد کو پہنچا کرجماعت اسلامی ہند کی رسید حاصل کرسکتے ہیں۔ اور بھی افراد ایسے ہیں جن کے پاس جماعت اسلامی ہند کے شعبہ ء خدمت خلق کے لئے چرم قربانی جمع کرسکتے ہیں۔ اس بات کی اطلاع جماعت اسلامی ہند بیدرکے ذرائع نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!