چوری میں ملوث 36افراد گرفتار75,13,300 روپئے مالیاتی قیمتی سامان ضبط: بیدر ایس پی، چن بسوانّا ایس ایل

0
Post Ad

بیدر:(نامہ نگار)بیدر ضلع کے 8پولیس اسٹیشنوں درج 30 کیسزمختلف مقدمات میں 36ملزمان کو گرفتار کرکے75,13,300 روپئےمالیتی قیمتی سامان ضبط کرلیا گیا اور اورملزمان کو عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ یہ بات ضلع سپر نٹنڈنٹ آف پولیس مسٹر چن بسونا ایس ایل نے بتائی۔ وہ آج ہفتہ کو ڈسٹرکٹ پولیس پریڈ گراؤنڈ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے جنواڑہ پولیس اسٹیشن، نیوٹاؤن پولیس اسٹیشن، گاندھی گنج پولیس اسٹیشن، ہمنا آباد پولیس اسٹیشن، چٹگو پہ پولیس اسٹیشن، بسواکلیان ٹاؤن پولیس اسٹیشن، ہلسور پولیس اسٹیشن، بھالکی ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں درج مقدمات کا پتہ لگاکر،495 گرام سونا جس کی اندازہ مالیت 36,77,300 اور 300 گرام چاندی جس کی اندازہ مالیت 18,600 روپئے، 34,400 روپئے نقد، ایک موبائل فون انداز مالیت 8000 روپئے، 10 دو پہیہ والی گاڑیاں اور 02 چار پہیہ والی گاڑیاں جن انداز امالیت 24,70,000 روپئے،350 سینٹرنگ پلیٹ جن کی انداز اقیمت 2,10,000 روپے، 2 پانی کے پمپ سیٹ انداز امالیت 42,00 روپئے۔ اس کے علاوہ، مائیک سیٹ، اسپیکر، ساؤنڈ مکسرجن کی انداز امالیت 58,000 روپے کے بشمول 75,13,300 روپے مالیتی قیمت سامان ضبط کرلیا گیا ہے اور کل 36 ملزمان کو گرفتار کر کے انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ اس پر یس کا نفرنس میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مہیش میگھنوار، چندر کانت پجاری، بیدر ڈی وائی ایس پی شیوانا گوڈا پاٹل، ہمنا آباد کے ڈی وائی ایس پی کے علاوہ مختلف پولیس اسٹیشنوں کے پولیس سب انسپکٹرس سمیت محکمہ پولیس کاعملہ موجود تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!