ابراھیم علیہ السلام کی قربانیوں کو بتاتے ہوئے، ملّت اِسلامیہ کو عمل کی طرف راغب کیا گیا، بسوا کلیان عید گاہ میں عید الاضحی کی نماز سے قبل مولانا محمد نصیر الدین جناب کا خطاب

0
Post Ad

بسواکلیان: (نامہ نگار محمد نعیم الدین)عیدگاہ بسواکلیان میں ہزاروں کی تعداد میں برادران ملت نے عید الاضحی کی نماز ادا کی۔ نماز عید سے قبل حافظ نصیر الدین جناب نے حضرت ابراھیم علیہ السلام کی قربانیوں کو بتلاتے ہوئے کہا کہ حضرت ابراھیم علیہ والسلام نے شرک بیزاری اور توحید پرستی کے عمل کو کر دکھایا،اسلئے ہم سب کو چاہیئے کہ شرک سے پاک ہو کر زندگی گزاریں، اور مزید انہونے کہا کہ ابراھیم علیہ السلام ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت و فرمانبرداری لگے رہتے تھے۔ اللہ تعالیٰ کا حکم ملتے ہی کر گزرتے، ہروقت اللہ کے حکم پر عمل کرتے رہتی دنیا تک ایک مثال ہے۔ جان کی قربانی،وقت آنے پراقتدار کو ٹھکرانا، مال و دولت کی قربانی، اللہ کے حکم پر بیوی و اپنی اولاد کو اکیلے جنگل میں چھوڑ انا،اور اللہ کے حکم پر اپنی اولاد کی قربانی کے لیۓ تیار رہنا۔ ابراھیم علیہ السلام کی یہ تمام قربانیاں ہم سب کے لئے ایک مثال ہے اور ہمیشہ ایمان والوں کو کر گزرنے کی ضرورت ہے
آج بھی ہو جو ابراہیم کا ایماں پیدا
آگ کر سکتی ہے اندازِ گُلستاں پیدا،
عید الاضحی کی نماز کی امامت، حافظ میر فرخندہ علی امام و خطیب جامع مسجد بسواکلیان نے فرمائی۔ محمد یوسف الدین نیلنگے نے عیدگاہ کے انتظامی امور سے متعلق اعلانات کئے۔ عید گاہ انتظامی کمیٹی کے علاوہ بسوا کلیان کے برادران ملّت کی کثیر تعداد بعد نماز عید گلے ملتے ہوۓ ایک دوسرے کو ایک کی مبارکباد پیش کیئے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!