حضرت سیدنا ابراھیم علیہ السلام کا قربانیوں والا ہر عمل ہمارے لیے مشعلِ راہ, شہر کی جامع مسجد میں نماز جمعہ سے قبل مولانا سید محمّد کلیم اللہ صاحب کا خطاب

0
Post Ad

بسوا کلیان: (نامہ نگار) مولانا سید محمّد کلیم اللہ صاحب نے جامع مسجد بسوا کلیان میں نماز جمعہ سے قبل خطاب کرتے ہوۓ کہاکہ حضرت سیّدنا ابراھیم علیہ السلام کا قربانیوں والا ہر عمل ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے، ہمیشہ توحید پر مضبوطی سے جمے رہے۔ اللہ تعالیٰ کی خاطر اپنی اولاد، مال و اقتدار کو بھی قربان کردیا، اس کے علاوہ انہونے قوم کو سیدھی راہ پر لانے کے لیے، شرک سے پاک سماج اور معاشرہ بنانے کے لئے قوم کو چاند، سورج، تاروں اور قدرت کی نشانیوں پر غور و فکر کرنے کی دعوت دی اور اسی طرح آپ کی گھریلو اور سماجی ذندگی میں نصیحت ملتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ملت اسلامیہ کوحضرت ابراھیم علیہ السلام کی قربانیوں کے ساتھ دعوت کا جذبہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ حضرت سیّدنا ابراھیم علیہ السلام کی سنت کو اپنے گھروں میں اور ہم سب ہر سال قُربانی سےتازہ کرتے رہتے ہیں۔ انہونے علامہ اقبال کے شعر کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ
آج بھی ہو جو ابراھیم کا ایماں پیدا
آگ کر سکتی ہے اندازِ گلستاں پیدا،
انہونے مزید کہاکہ ملت اسلامیہ کے ہر فرد کوایمان و اخلاص کے ساتھ قُربانی کرنے کی ضرورت ہے، ریا کاری،دکھاوا اور میں پنے کے عادت سے بچا جائےاور اللہ کے لئے اپنی ہر چیز قربان کرنے کے لئے تیار رہے۔ابراھیم علیہ السلام توحید کے علمبردار تھے،اور شرک سے بیزار تھے۔ اس موقع پر حافظ میر فرخندہ علی صاحب امام و خطیب جامع مسجد بسوا کلیان بھی موجود تھے۔ مسجد میں کثیر تعداد نے نماز ادا کی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!