وقف وزیر ضمیراحمد خان کاپیرکو بیدر دورہ

0
Post Ad

بیدر۔ 21/جون (محمدیوسف رحیم بیدری) وزیر براےَ اقلیتی فلاح وبہبود،اوقاف وہاوزنگ جناب بی زیڈ ضمیر احمد خان 24/جون 2024بروز پیر بیدر کے دورہ پر ہوں گے۔ بیدر ضلع وقف آفیسر کی اطلاع کے بموجب وزیر اوقاف کے ساتھ وقف بورڈ ریاستی چیرمین جناب کے انور باشا صاحب بھی ہوں گے۔ اس دورہ کے موقع پر ” وقف عدالت ” منعقد کی جائے گی، جس میں اقلیتی و اوقافی مسائل کے حل پر گفتگو ہوگی، لہٰذا تمام اوقافی اداروں کے ذمہ داران اور آئمہ وموذنین کو اس بات کی اطلاع دی جاتی ہے کہ پٹیل فنکشن ہال (Patel Function Hall) بدری ورک چوک،حیدرآباد روڈ بیدر میں صبح ٹھیک 11بجے تشریف لا کر اپنے مسائل پیش کرنے کی گذارش کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!