بسوا کلیان کے وارڈ نمبر 20میں آنکھوں کا مفت علاج

0
Post Ad

بسوا کلیان: (نامہ نگار) محمد جابر سماجی کارکن کی اطلاع کے مطابق وارڈ نمبر 20 محلہ شاپور،بسوا کلیان میں کریم صاحب نمائندہ کونسلر، و سماجی کارکن کی نگرانی اور ڈاکٹر آنند کمار، بسوا کلیان، کی خدمات میں 110مستحق افراد مرد و خواتین کے لئے آنکھوں کا مفت علاج کیا گیا اور ایسے 12مستحق لوگ جن کا چیک اپ کرنے کے بعد آنکھوں کامفت آپریشن بھی کیا گیا ۔ اس کیمپ کا آغاز مولانا اظہار الحق کی قرآت کلام پاک سے ہوا، مذہبی،سماجی اور سیاسی حضرات صلاح الدین، اخلاق میاں،معراج پٹیل، مولانا غوث احمد صاحب، فاروق خان صاحب اور حضرات موجود تھے ۔ واضح رہے کہ وارڈ نمبر 20گذشتہ میں کریم صاحب کی زیرِ سرپرستی دیگر خدمات کے کام کیئے گئے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!