بسوا کلیان میں AMG کنسٹریکشن،آفیس کا بی زیڈ ضمیر احمد، وزیر مینارٹی و وقف کرناٹک کے ہاتھوں

0
Post Ad

بسوا کلیان: (نامہ نگار) بسوا کلیان میں AMG کنسٹریکشن کمپنی کیآفیس کا افتتاح بڑے ہی عالی شان پیمانے پر کیا گیا۔ کرناٹک کے مشہور و معروف شخصیت محترم بی زیڈ ضمیر احمد، وزیر مینارٹی و وقف کرناٹک کے ہاتھوں سے ربن کاٹ کر عمل میں لایا گیا اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید محبوب صاحب بہت ہی اچھے انسان ہیں۔ خصوصی طور پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے ریئل اسٹیٹ کاروبار میں غریبوں کا بھی خاص خیال رکھیں۔ کیونکہ یہ خانگی پروگرام میں یہاں سرکاری باتیں نہیں ہوتی میں میں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اس موقع پر AMG کنسٹرکشن کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر سید محبوب نے گرمجوشی کے ساتھ دونوں کیبنیٹ وزیر کرناٹک کی شال پوشی اور گل پوشی سے تہنیت کرتے ہوئے, شاندار انداز میں استقبال  کیا ۔ اس موقع پر رحیم خان، وزیر بلدیہ و حج کرناٹک, نے  سامعین کوخطاب کیا،افتتاح کے موقع پرانور پاشا افسر وقف بنگلور کے علاوہ بلا تفریق مذہب،سیاسی و سماجی حضرات موجود تھے،اور اس پررونق افتتاح کے موقع AMG کنسٹریکشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر سید محبوب صاحب کی انکے سینکڑوں دوست احباب و چاہنے والوں نے شالپوشی و گل پوشی سے مبارکباد پیش کرتے رہے  اس موقع پر سب کے لئے کھانے کا انتظام کیا گیا تھا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!