گلبرگہ میں ایس آئی او کی جانب سے فلسطین سے اظہار یگانگت کیلئے مظاہرہ غزہ میں فو ری جنگ بندی کے لئے اسرائیل پر دباؤ دالنے حکومت ہند سے مطالبہ

0
Post Ad

گلبرگہ:اسٹو ڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن گلبرگہ کی جانب سے آج بعد نماز جمعہ منی ودھا ن سودھا کے احاطہ میں فلسطین کے ساتھ اظہار یگانگت کا مظاہرہ کیا گیا۔اسرائیل اور اس کے حامیوں کیخلاف، فلسطین کی حمایت میں زبردست نعرے بازی کی گئی۔اقوام متحدہ اور امریکہ کی اسرائیل نوازی کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر گلبرگہ کی معرفت سے صدر جمہوریہ ہند کو یادداشت روانہ کی گئی۔یادداشت میں حکومت ہند سے پر زور مطالبہ کیا گیا ہے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کے لئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے۔یادداشت میں حکومت ہند سے مہاتما گاندھی کے موقف کو اپناتے ہو ئے فلسطین کی حمایت کرنے اور اسرائیل نواز پالیسی ترک کرنے پر زور دیا گیا ہے۔یادداشت میں مملکت فلسطین کو تسلیم کرنے کا بھی حکومت ہند سے پر زور مطالبہ کیا گیا ہے۔مظاہرین کو مخاطب کرتے ہوئے ذاکر حسین امیر جماعت اسلامی ہند گلبرگہ نے امریکہ سے اسرائیل کی بیجا تائید سے دست بردار ہوجانے اور اقوام متحدہ سے اسرائیل کیخلاف جنگی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے عالمی طاقتوں پر ارض فلسطین پر اسرائیل کے نا جائز قبضہ کو برخواست کرنے کے لئے آگے آنے پر زور دیا۔سینئر صحافی عزیزا للہ سرمست نے کہا کہ ہندوستان نے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے سخت موقف اختیار کیا ہے لیکن ہندوستان کی گوتم اڈانی کی کمپنی دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد اسرائیل کو ہتھیار سربراہ کر رہی ہے۔عزیز اللہ سرمست نے کہا کہ ہندوستا ن کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے دوہری پالیسی اختیار نہیں کرناچاہئے۔انہوں نے ہندوستان کی اڈا نی کمپنی کیخلاف فوری تحقیقات کرنے اور اسرائیل کو ہتھیاروں کی سر براہی روکنے کے اقدامات کرنے پر زور دیا۔محمد سفیان زین صدر ایس آئی او گلبرگہ سٹی،عبد الناصر، ڈاکٹر مظفر، مبشر اور مبین احمد ویلفیر پارٹی آف انڈیا کے علاوہ ایس آئی او کے کار کنان کی کثیر تعداد نے فلسطین سے اظہار یگانگت کے مظاہرہ میں حصہ لیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!