بسواکلیان کے کاروباری توجہ دیں، مستقل شیڈ نکال دئے جائیں گے، تعاون فرمائیں

0
Post Ad

بسواکلیان۔ 30/جون (محمدیوسف رحیم بیدری) بسواکلیان بلدیہ کے حدودمیں آنے والے گلیوں کے کاروباراور عوامی دوکان کے مالکان کئی مقامات پر فٹ پاتھ پر 24X7مستقل شیڈ لگاکر، راستہ پر ناجائز قبضہ کرتے ہوئے کاروبار کررہے ہیں۔ جس کی وجہ سے ٹریفک اور عام زندگی میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ کرناٹک کے گلی اور لب سڑک کاروبار کرنے والے سے متعلق کاروبار کوقابومیں رکھنے کے قاعدے 2016کے مطابق کسی بھی شخص کو گلی اور لب سڑک کاروبار کرتے ہوئے اپنی بنڈی کے ذریعہ 24X7شیڈ تعمیر کرکے کاروبارکرنے کاموقع نہیں ہے۔ ایسے شیڈ بناکر ٹریفک اور عمومی چہل پہل میں رکاوٹ ڈالنا دراصل غیرقانونی ہے۔ ایسے شیڈ اور فٹ پاتھ پر کئے جانے والے کاروبار کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا راجو ڈی بنکارنے انتباہ دیاہے۔ یہ پریس نوٹ اخبارات کے لئے کمشنر بلدیہ بسواکلیان نے جاری کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!