دھارواڈ میں بین الریاستی مشاعرہ کا انعقاد

0
Post Ad

دھارواڈ: انجمن ترقی اردو ہند (شاخ دھارواڈ) اشتراک انجمن اسلام دھارواڈ کی جانب سے انجمن اسلام ہال دھارواڈ میں بین الریاستی مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا جس کی صدارت ڈاکٹر قدیر ناظم سرگروہ سیکرٹری انجمن اسلام نے کی۔ اس مشاعرے میں مجاور مالیگاوی۔ مالیگاوں مہاراشٹر،ڈاکٹر محمد یاسین راہی بلگام، شاعر السلام خالد روشن خان زادے، مبین احمد زخم یادگیر، ریاض سحر شہنور، ثاقب جنیدی کوڈچی،احمد بادشاہ ساغر بلگام،عبدالرشید شاد دھارواڈ، ثنا اللہ اشرفی دھاروڈ،خواتین شعراء ڈاکٹر نسیم مہک ہبلی،ڈاکٹر مہر افروز دھارواڈ نے کلام سنایا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر مشاعرہ ڈاکٹر قدیر ناظم سرگروہ سیکرٹری انجمن اسلام نے کہا کہ مشاعرے ہماری تہذیب کا حصہ ہیں مجھے خوشی ہے کہ اس مشاعرے میں معروف شعراء کرام جو سنجیدہ شاعری نعتیہ شاعری اور مزاحیہ کلام میں اپنی ایک منفرد شناخت رکھتے ہیں ایسے شعراءکرام نے دور دراز سیا کر اس مشاعرے کو کامیاب بنایا۔ اس کامیاب مشاعرہ کی نظامت شریف احمد شریف رکن اردو اکادمی بنگلور نے کی۔صدر واراکین انجمن ترقی اردو ہند (شاخ دھارواڑ) نے تمام شعراء اکرام کا استقبال کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!