ویلفیئر پارتی آف انڈیا کے قومی صدر ڈاکٹر رائس الدّین مغربی بنگال کا انتخاب

0
Post Ad

نئی دہلی :ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کی فیڈرل جنرل کونسل نے ناگپور (مہاراشٹرا) کے حالیہ اجلاس میں 2028، 2024 کی میقات کے لئے مغربی بنگال کی اہم سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر رئیس الدین ہائیڈیا کو پارٹی کا قومی صدر منتخب کیا۔ اس طرح 10 سال تک کامیابی کے ساتھ پارٹی کی صدارت کی ذمہ داری سنبھال رہے ڈاکٹر سید قاسم ذمہ سید رسول الیاس کی خدمات کو جنرل کونسل نے خراج تحسین بھی پیش کیا۔ ڈاکٹر رئیس الدین صاحب پارٹی قائم ہونے کے فوراً بعد ویلفیئر پارٹی مغربی بنگال کے پہلے ریاستی صدر منتخب ہوئے اور چار سال تک اسی منصب پر فائز رہے۔ اس درمیان موصوف نے 2012 میں جنگی پور لوک سبھا سے ضمنی انتخاب بھی لڑا اور 42000 ووٹ حاصل کئے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یہاں سے مشہور سیاست داں اور سابق صدر جمہوریہ شری پر ناب مکھر جی منتخب ہوتے رہے اور ان کے صدر جمہوریہ منتخب ہونے کے بعد یہ جگہ خالی ہو ئی تھی۔ ڈاکٹر صاحب نہ صرف ہو میو پیتھی کے کامیاب ڈاکٹر ہیں بلکہ بہت سر گرم سماجی کارکن بھی ہیں۔ موصوف آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے بنگال سے ممبر بھی رہے ہیں۔ ڈاکٹر صاحب ایک مدبر، فلسفی ہونے کے ساتھ ساتھ متحرک سیاسی شخصیت بھی ہیں۔ توقع ہے کہ ایک بزرگ اور کہنہ مشق سیاست داں کی قیادت میں ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کامیابی کے ساتھ کچھ اور سنگ میل قائم کرے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!