شریعت کے دائرے میں بلا سودی سوسائٹیز کا قیام جماعت اسلامی ہند کا منصوبہ

0
Post Ad

بنگلور:جماعت اسلامی ہند کرناٹکا کی زیر نگرانی ریاست میں 10مقامات پر بلا سودی سوسائٹیز چل رہی ہیں۔18ہزار افراد ان سوسائٹیز کے ممبران ہیں۔پچلے ایک سال (2023_24 )میں تقریباً ایک سو کروڈ روپیوں کا لین دین ہوا ہے۔ان بلا سودی سوسائٹیز کا ممبر بننے کے لئے سوسائٹی کے علاقہ کا شہری ہونا،بالغ ہونا،ان سوسائٹی جیسی کسی اور سوسائٹی کا ممبر نہ ہونا جیسی قانونی شرائط کے علاوہ چند ایک شرائط مثلاً شرابی نہ ہو،دھوکے باز نہ ہو ،اپنی بیوی بچوں سے مار پیٹ نہ کرنے والا ہو،بچوں کی تعلیم کے لئے فکر مند اور کوشاں ہوں،آمدنی میں بچت کرنے والا ہو وغیرہ طئے کئے گئے ہیں۔سوسائٹیز کا نظم و نسق 165 Directors اور 50ہمہ وقتی افراد کے ذریعے یقینی بنایا جاتا ہے۔کوشش ہے کہ برادران وطن بھی اس کے ممبر بن سکیں ،اب تک صرف %3وطنی بھائی اور بہن استفادہ کر رہے ہیں ۔یہ تمام سوسائٹیز گورنمینٹ سے منظور شدہ کرناٹکا سوہاردہ یکٹ کے تحت رجسٹرڈ ہیں۔سوساٹیز کے فیڈریشن اور سرکاری افسران و کارندے ان سوسائٹیز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ سوسائٹیز فیڈریشن کےاجلاسوں میں ذمہ داران کو بلا سودی سوسائٹی کا تعارف پیش کرنے کے لئے کہا گیا۔رجسٹریشن کے موقع پر آفیسرز زائد ایک روپیہ طلب کئے بغیرکام تکمیل کردیا۔کلبرگی سوسائٹی کے افتتاح کے موقع پر ایک خاتون افسر نے کہا کہ مجھے حیرت بھی ہے اور خوشی بھی، ہم برسوں سے سودی سوسائٹیز چلا رہے ہیں،اب میرا ارادہ بن رہا ہے کہ ایک بلا سودی سوسائٹی قائم کروں۔ بتاریخ 9/جولائی 2024کو ریاست کی 10سوسائٹیز کے ذمہ داران کا ایک روزہ اجلاس دفتر حلقہ پر منعقد ہوا۔مولانا مظفر حسین ندوی صاحب کی تذکیر بالقرآن سے اجلاس کا آغاز ہوا۔محمد یوسف کنی سیکریٹری حلقہ نے افتتاحی کلمات پیش کیا۔تمام ذمہ داران نے اپنی ایک سالہ کارکردگی پیش کیا،تبصرہ اور رہنمائی جناب اسامہ خان CEO سہولت میکرو فینانس دہلی نے کیا۔دلچسپ اعنوان کھلا منچ تھا سوسائٹیز کے صدور و سیکریٹریز اور CEO آمنے سامنے تھے،بعض ایک سوالات بہت سخت تھے،مسائل تھے، عوامی روابط کا مسٔلہ تھا،نظم و ضبط کی مسائل بھی سامنے آۓ۔اسامہ خان صاحب سوالات کو صبر کے ساتھ سماعت کیا اوراچھے اور پر سوز انداز میں حل پیش فرمایا ۔سوسائٹیز سے ہمارے امیدیں کے اعنوان پر محمد یوسف کنی نے بات کی۔چھوٹے قرضوں کی فراہمی اور ممبران کی تربیت پر گفتگو کیا۔محترم امیر حلقہ کے اختتامی خطاب میں ذمہ داریوں کی یاددہانی رہی اور ترجیحی بنیادوں پر کاموں کا تذکرہ ہوا۔دعا پر اجلاس اختتام کو پہونچا۔واضح رہے کہ سہولت میکرو فینانس دہلی کے CEO جناب اسامہ خان صاحب ،اسسٹنٹ مینیجر جناب عامر حسن اور حلقہ کرناٹکا سوساٹی کے ذمہ داران منتخب سوسائٹیز کےدورے پر ہیں۔آج بتاریخ 10/جولائی ڈاونگیرہ سوسائٹی کا جائیزہ لیاگیا۔اس سفر میں جناب امتیاز بیگ کوارڈینیٹر کرناٹکا بھی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!