اسکولوں میں ناقص جوتوں کی فراہمی کی مذمت

0
Post Ad

بیدر۔ (محمدیوسف رحیم بیدری) سال 2016 سے 2023 تک، کرناٹک دلت سنگھرش سمیتی (امبیڈکر واڈا) کی ٹیم کے دورہ کے دوران سرکاری پرائمری اور ہائی اسکولوں میں طلباء کے پاؤں میں ناقص معیار کے جوتے تھے۔ جب طلبہ وطالبات سے دریافت کیا تو معلوم ہوا کہ طلبہ کے پاؤں کے جوتے دو ماہ میں پھٹ جاتے ہیں۔ سال2024-25 میں جوتوں کی سپلائی بند کر دیں تاکہ اس طرح کے واقعات کی تکرار سے بچا جا سکے۔ پیراگون، لاکھانی، لانسر، وی کے سی جو اچھی کوالٹی کی کمپنیوں کے ہیں ان برانڈ کمپنیوں کے جوتے طلبہ کو فراہم کریں۔ اگرچہ حکومت کی طرف سے بچوں میں اچھی کمپنیوں کے جوتے تقسیم کرنے کا سخت حکم ہے لیکن اگرا سکول کے صدرمعلم ہیڈایسا نہیں کرتے ہیں تو ایسے صدرمعلم کوبغیر کسی ہچکچاہٹ کے برطرف کر دیا جائے۔یہ اپیل کرناٹک دلت سنگھرش کمیٹی نے ضلع انتظامیہ سے کی ہے اورکہاہے کہ اگرآئندہ اس میں کوئی امتیازی سلوک پایا جاتا ہے تو سڑکوں پر اتر کر ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج ہوگا۔ کرناٹک دلت سنگھرش سمیتی (امبیڈکر واد) کے اسٹیٹ آرگنائزنگ کوآرڈینیٹر رمیش ڈاکڑگی، ضلع چیف آرگنائزر بسواراج ساگر، ڈویژنل آرگنائزنگ کوآرڈینیٹر راجکمار بن نیر، تعلقہ چیف آرگنائزر رمیش مندکنلی، ڈسٹرکٹ آرگنائزنگ کوآرڈینیٹرجھریپا رامپورے اس موقع پر موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!