مآب لینچنگ کے واقعات پر فوری روک لگانے کا مطالبہ ،مسلمانوں کے ووٹ حاصل کرنے والی کانگریس کی خاموشی قابل مذمت ،گلبرگہ میں ایس ڈی پی آئی کا احتجاج

0
Post Ad

گلبرگہ : ملک میں مسلسل رونما ہورہے مآب لینچنگ کے واقعات کیخلاف سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے آج بعد نماز جمعہ مسلم چوک گلبرگہ پر احتجاجی مظاہرہ منظم کیا گیا ایس ڈی پی آئی کے قائدین نے مظاہرین کو مخاطب کرتے ہوئے مآب لینچنگ کے واقعات پر فوری روک لگانے کا مطالبہ کیا ایس ڈی پی آئی قائدین کا کہنا تھا کہ مآب لینچنگ کے واقعات منظم انداز میں کئے جارہے ہیں لوک سبھا انتخابات کے بعد مآب لینچنگ اور مسلمانوں کو خوفزدہ و ہراساں کرنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ایس ڈی پی آئی کے قائدین نے کانگریس کو سخت ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے ووٹ حاصل کرنے والی کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتیں مآب لینچنگ اور مسلمانوں کو خوفزدہ و ہراساں کرنے کے واقعات کیخلاف پارلیمنٹ میں کیوں آواز بلند نہیں کررہی ہیں ایس ڈی پی آئی کے قائدین کا کہنا تھا کہ خاطیوں کیخلاف کسی قسم کی کارروائی نہ کئے جانے کے نتیجہ میں شرپسندوں کے حوصلے بلند ہورہے ہیں مآب لینچنگ اور مسلمانوں کو خوفزدہ و ہراساں کرنے کے واقعات پر فوری روک نہیں لگائی گئی تو ایس ڈی پی آئی کی جانب سے احتجاج میں شدت پیدا کرنے کا انتباہ دیا گیا سعیدہ سعدیا ریاستی نائب صدر ایس ڈی پی آئی محمد محسن عبد الرحیم پٹیل محمد دستگیر ضلعی صدر ایس ڈی پی آئی علیم الہی کے علاوہ افضال محمود سیکریٹری کرناٹک مسلم پولٹیکل فورم نے مظاہرین کو مخاطب کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!