سرکاری بجٹ،رفاہی اسکیموں کا صدفیصد استعمال- ملی تنظیموں کی ذمہ داری

0
Post Ad

بنگلور: مسلمانوں کی معاشی ترقی اور استحکام کے لئے ہمیں کوشش کرنا ہوگا۔مسلمانوں کے لئے سرکاری و رفاہی اسکیموں کے لئے مختص بجٹ کے صد فیصد استعمال کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔جماعت اسلامی ہند کرناٹکا کے زیر اہتمام MEWA میڈیکل کی سہولتیں،ایجوکیشن میں مختلف اسکیم،خواتین کے لئے بجٹ اور ایگریکلچر ڈویلپمنٹ کی سہولیات پر تبادلہ خیال کے لئے شانتی سدن آر ٹی نگر میں منتخب اضلاع کے نمائندوں پر مشتمل پروگرام منعقد ہوا۔جناب محمد مرکڈا کنوینر میوا نے افتتاحی کلمات پیش کیا،جناب ریاض احمد کوپل(PRO) نے کانسیپٹ پیپر پیش کرتے ہوۓ، اسکیمس کا تعارف اور مسائل پر گفتگو فرمایا،آپ نے بتایا کہ ریاستی اور مرکزی اسکیموں سے صرف 5فیصد مسلمان واقف ہیں،اس کے لئے کاغذات کا درست ہونا بھی ضروری ہے‌،اسی طرح ایک دوسرے کے تعاون کے بغیر یہ کام آسان نہیں ہے۔ڈاکٹر آصف میڈیکل پروجیکٹ اسسٹنٹ مینیجر کرناٹکا نے میڈیکل کی سہولتوں پر اظہار خیال فرمایا۔سرکاری رفاہی اسکیموں پر مشتمل ایک فولڈر بزبان انگیزی میوا نے تیار کیا ہے ڈاکٹر آصف صاحب کے ہاتھوں رسم اجرا عمل میں آیا۔اس فولڈر میں 10 میڈیکل اسکیمس,13ایجوکیشن اسکیمس،16اومین اسکیمس اور17 ایگریکلچر اسکیموں کی تفصیل موجود ہے۔ملت میں شعور کی بیداری کے طریقۂ کار پر تبادلہ خیال ہوا۔ضلعی سطح پر ملت کی تنظیموں،اداروں اور اہم شخصیات کے تعاون سے بڑے پیمانے پر راؤنڈ ٹیبل میٹنگ منعقد کرنا طئے پایا۔جناب محمد یوسف کنی سیکریٹری حلقہ اختتامی خطاب پیش کرتے ہوۓ کہا کہ سرکاری بجٹ اس میں رفاہی اسکیمیں اور بھرپور استعمال بہت بڑا کام ہے،یہ کام ایک جماعت،ادارہ،تنظیم یا چند افراد کا نہیں ہے،سب ملکر ملت میں بیداری کے لئے کوشش کرتے ہیں تو بڑی حد تک کامیابی ملی سکتی ہے۔جماعت اسلامی ہند کرناٹکا نے MEWA پر فوکس کرنے کی آواز دی ہے،دیگر جماعتیں اپنے طور پر ملت میں کام کرنا چاہئے۔جماعت اس میں تعاون کرے گی۔جناب ایس ایم سعادات صاحب بیجاپور نے شکریہ ادا کیا،پروگرام کا آغاز جناب حنیف اللہ صاحب ٹمکور کی تلاوت قرآن سے ہوا،جناب نظام الدین ڈاونگیرہ نے کنویئر کی ذمہ داری نبھایا۔دعا پر اجلاس اختتام کو پہونچا۔فولڈر کے لئے جناب محمد مرکڈا صاحب (9964071680)سے رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!