کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ ریٹائرڈ ایمپلائز مائناریٹی اسوسی ایشن گلبرگہ کی جانب سے انجمن ترقی اردو گلبرگہ کے نومنتخب عہدیداران کو تہنیت

0
Post Ad

گلبرگہ : کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ ریٹائرڈ ایمپلائز مائناریٹی اسوسی ایشن گلبرگہ کی جانب سے انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ کے نومنتخب عہدیداران کو تہنیت پیش کی گئی آج شام انجمن ترقی اردو گلبرگہ کے ایڈمنسٹریٹو ہال میں نہایت خوشگوار تہنیتی تقریب منعقد ہوئی جس میں انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ کے نومنتخب عہدیداران کی شالپوشی و گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت کی گئی سید نذیر الدین متولی بانی صدر کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ ریٹائرڈ ایمپلائز مائناریٹی اسوسی ایشن گلبرگہ نے انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ کے نومنتخب صدر ڈاکٹر اکرم نقاش کو تہنیت پیش کی انجمن ترقی اردو گلبرگہ کے دیگر نومنتخب عہدیداران نائبین صدر ڈاکٹر محمد افتخار الدین اختر ، ڈاکٹر رفیق رہبر ڈاکٹر ناصب قریشی معتمد ڈاکٹر ماجد داغی خازن محمد صلاح الدین ارکان عاملہ امجد جاوید ڈاکٹر رستم فیضی کے علاوہ مدعو خصوصی ولی احمد کو کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ ریٹائرڈ ایمپلائز مائناریٹی اسوسی ایشن کے عہدیداران ایس ایم جاگیردار جنرل سیکریٹری محمد نواب خان سیکریٹری عبد القدیر ملت ہیلپ لائن جوائنٹ سیکریٹری ممتاز ادیب طنزو مزاح نگار منظور اور مجیب علی خان یوگا ٹیچر ارکان عاملہ نے تہنیت پیش کی اس موقع پر صدر انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ اکرم نقاش نے سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست کو انجمن کی جانب سے تہنیت پیش کی اور انجمن سے تعاون کیلئے اظہار تشکر کیا محمد نواب خان سیکریٹری کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ ریٹائرڈ ایمپلائز مائناریٹی اسوسی ایشن گلبرگہ نے تہنیتی تقریب کی کارروائی نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ چلائی اور آخر میں منظور وقار رکن عاملہ اسوسی ایشن نے شکریہ کا فریضہ ادا کیا ابتدا میں خیر مقدم کرتے ہوئے سید نذیر الدین متولی صدر اسوسی ایشن نے انجمن کے تمام نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور فروغ اردو کیلئے انجمن کی سرگرمیوں میں کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ ریٹائرڈ ایمپلائز مائناریٹی اسوسی ایشن کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی محمد نواب خان سیکریٹری اسوسی ایشن نے انجمن کے نومنتخب عہدیداران کو قابل ترین تجربہ کار باصلاحیت و متحرک شخصیات کی فعال ٹیم قرار دیا منظور وقار نے تہنیتی تقریب کو نہایت خوشگوار قرار دیتے ہوئے انجمن کے تمام نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ڈاکٹر ناصب قریشی نے کہا کہ اس بار انجمن کی باڈی کی خصوصیت یہ ہے کہ انجمن کی باڈی میں 6 پی ایچ ڈی اور 3 ایلو پیتھک ڈاکٹرس شامل ہیں امجد جاوید نے کہا کہ کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ ریٹائرڈ ایمپلائز مائناریٹی اسوسی ایشن کی جانب سے سید نذیر الدین متولی اور ان کے رفقاء نے انجمن کے نومنتخب عہدیداران کو جس خلوص و محبت کے ساتھ تہنیت پیش کی اس سے انجمن کے نومنتخب عہدیداران کو بڑا حوصلہ ملا ہے اور ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ انجمن کے الیکشن میں کامیابی ہمیں نہیں انہیں حاصل ہوئی ہے سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست نے انجمن نومنتخب عہدیداران و ارکان عاملہ کی ہی نہیں بلکہ ہر اردو داں کی ہے انہوں نے کہا کہ انجمن ترقی اردو کو اردو کی ترقی سے زیادہ انجمن کے پیچیدہ قانونی مسائل کی یکسوئی پر توانائیاں صرف کرنے کی نوبت درپیش ہے عزیز اللّٰہ سرمست نے انجمن ترقی اردو گلبرگہ کے نومنتخب عہدیداران کو کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ ریٹائرڈ ایمپلائز مائناریٹی اسوسی ایشن کی جانب سے تہنیت پیش کرنے کو سراہتے ہوئے کہا کہ گلبرگہ میں ہماری تمام تنظیموں اور اداروں کے مابین آپسی تال میل اور خوشگوار روابط ہونے چاہیئے صدر انجمن ڈاکٹر اکرم نقاش نے سید نذیر الدین متولی اور ان کی اسوسی ایشن کے تمام ذمہ داران سے انہیں اور انجمن کے نومنتخب عہدیداران کو تہنیت پیش کرنے پر مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا انجمن کی موجودہ باڈی مثبت سوچ کے ساتھ کام کرے گی اکرم نقاش نے کہا کہ انجمن کی عدالتی کارروائی تعطل کا شکار تھی لیکن موجودہ باڈی کی فوری توجہ سے اس میں کامیاب پیشرفت ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ انجمن کے قانونی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر جلد حل کرلیا جائے گا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!