پروفیسر رضیہ سلطانہ پیرزادے کے انتقال پر تعزیتی اجلاس کا انعقاد

0
Post Ad

وجئے پور :سیکیاب اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج برائے خواتین وجئےپور کے زیر زیر اہتمام اردو کی معروف ادیبہ پروفیسر رضیہ سلطانہ پیرزادے (امریکہ) کے انتقال پر تعزیتی اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا اس جلسہ سے مخاطب ہوتے ہوئے پرنسپل پروفیسر ایم ٹی کوٹنس نے ان کی علمی خدمات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ وہ بیک وقت کئی زبانوں پر دسترس رکھتی تھیں اور سیکیاب ڈگری کالج برائے خواتین وجئےپور کی پہلی پرنسپل کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے چکی ہیں اس موقع پر جناب اے ایس پاٹل سیکرٹری سیکیاب اسو سی ایشن بیجاپور نے نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کی تعلیمی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے جب ہم سیکیاب پی یو کالج کی شروعات کئے تو مرحومہ پیرزادے صاحبہ کا تعاون شامل حال رہا اور جب 1974 میں سیکیاب ڈگری کالج برائے خواتین کی ابتداء ہوئی تو وہ اس کالج کی پہلی پرنسپل کی حیثیت سے کامیاب ثابت ہوئی اللہ سے دعا گو ہوں کہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین اور اسی طرح جناب صلاح الدین ایوبی پونیکر ڈائریکٹر سیکیاب اسو سی ایشن بیجاپور نے اپنے تاثرات میں کہا کہ یقیناً ان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے کیونکہ اس زمانے میں لڑکیوں کو تعلیم یافتہ بنانا معیوب سمجھا جاتا تھا ویسے ماحول میں فاروقی خاندان کا نام روشن کرنے میں وہ کامیاب ہوگئیں اور علمی میدان میں اپنے جوہر دکھا کر اور خواتین کے لئے مشعل راہ ثابت ہوئیں. اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے آمین. جناب ریاض فاروقی چیرمین گورننگ کونسل ،سیکیاب ڈگری کالج برائے خواتین نے اپنی بہن کی ادب کے تئیں لگن و جستجو کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اردو کی بہترین ادیبہ ہیں اور اردو میں ایک کتاب( اردو ناول سماجی پس منظر میں ایک تنقیدی مطالعہ) بھی تخلیق کر چکی ہیں، اس موقع پر ڈاکٹر ہاجرہ پروین، ڈاکٹر ملیکا ارجن میتری نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!