ٹیچرکی اسکول سے غیرحاضر ی کی تفصیلات DDPI دفتر کلبرگی سے خواجہ فریدالدین انعامدار نے طلب کیں

0
Post Ad

گلبرگہ۔ 16/جولائی (راست) 16-07-2024 کو جناب خواجہ فریدالدین انعامدار حرکیاتی سماجی جہدکار وممتاز محب ِ اردو اور وظیفہ یاب محکمہ پولیس نے DDPI-ADMINآفس گلبرگہ۔ کرناٹک پہنچ کر قانونی حق معلومات 2005کے تحت محکمہ سے جو تفصیلی رپورٹ پوچھی ہے وہ یہ ہے کہ محترمہ عظمیٰ بانو (Uzma banu)معاون معلمہ سرکاری اردو لورپرائمری اسکول ریوگی منطقہ چیتاپورGovt. Urdu LPS Revagi نے سال 2015تا2018کے درمیان 1257دن، سال 2019جنوری تا مارچ کو 63دن، سال 2019کو جولائی تا ستمبر 83دن،سال 2020کے جون تا جولائی 18/دن، سال 2021کو ماہ اپریل میں 17دن، اور سال 2021؁ء جون تا اگست کے درمیان 48دن اس طرح کل چھ مرتبہ جملہ 1486دن وہ ڈیوٹی سے غیرحاضر رہیں۔جناب مسٹر عرفان ثمین Eco Urdu برائے DDPIدفتر، مذکورہ 6مرتبہ کی غیرحاضری کی رپورٹ DDPI-Adminکلبرگی کودئے ہیں، اس کی سرٹیفائیڈ کاپی مطلوب ہے۔ اور انھوں نے بحیثیت Eco Urdu سرکاری اردو LPSریوگی تعلقہ چیتاپور کتنی مرتبہ دورہ کیا۔اس کی بھی تصدیق شدہ کاپی مطلوب ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!