باطل طاقتوں کے سراٹھانے پر حسینی کردار پیش کرنے کی ضرورت گلبرگہ میں جلسہ پیغام کربلا محفل نعت و منقبت کا کامیاب انعقاد

0
Post Ad

گلبرگہ : کربلا کا پیغام یہی ہے کہ ہم باطل طاقتوں کا سامنا کر نے حسینی کردار کو اپنائیں اور شریعت میں مداخلت کی کسی بھی کوشش کو ہرگز برداشت نہ کریں۔ اس خیال کا اظہار سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست صدر حضرت صوفی سرمست ؒاسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ نے کیا ہے۔وہ حضرت صوفی سرمست ؒ اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ کے زیر اہتمام یوم عاشورہ کے موقع پر حضرت صوفی سرمست ؒ اسلامک اسٹڈی سرکل ہاگرگہ روڈ گلبرگہ میں منعقدہ جلسہ پیغام کربلا،محفل نعت و منقبت کو مخاطب کر رہے تھے۔کربلائے معلی سے کربلا ئے ثانی تک کے زیر عنوان مخاطب کرتے ہوئے عزیز اللہ سرمست نے کہا کہ آج ہم جن حالات سے دو چار ہیں ان کا سامنا کرنے کے لئے ہمیں حضرت امام حسین ؓ کے باطل سے ٹکرانے کے عزم، شجا عت اور ایثار و قربانی کے جذبہ کو اپنا نا ہو گا۔جب بھی یزیدی طاقتیں سر اٹھائیں تو مسلمانوں کو حسینی کردار پیش کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ800سال قبل دکن میں حضرت صوفی سرمست اسدا لاولیاء ؒ نے جہاد فرمایا تھا جس کے بعد ہی دکن میں تبلیغ اسلام کی راہیں ہموار ہوئیں ورنہ آپ کی آمد سے قبل کسی بھی ولی صوفی کو دکن میں داخلہ نہیں مل سکا۔حضرت صوفی سرمست ؒ کے بمقام سگر شریف(تعلقہ شاہ پور ضلع یادگیر) جہاد میں فتح حاصل کرنے کے بعد ہی تبلیغ اسلام کے لئے دکن کے دروازے کھلے اور دکن میں اولیائے کرام کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا۔جہاد میں اتنی کثیر تعداد میں اولیائے کرام شہید ہوئے کہ 80ایکر کے رقبہ پر شہداکے مد فن آج بھی موجو د ہیں اسی لئے حضرت صوفی سرمست ؒ کے آستانہ کو گنج شہدا،کربلا ئے ثانی کہا جاتا ہے۔قبل ازیں کارروائی کا آغا ز مولوی مظہر احمد گرمٹکالی کی قرأ ت و نعت سے ہوا۔گلبرگہ کے معروف نعت خواں محمد عثمان شاہ،ظہیر الدین ہندی لکچر ر،مولوی محمد خواجہ گیسودراز،سجاد حسین،محمد حسان طلحہٰ، ساجد علی رنجولوی، شاہ نواز محمد کے علاوہ شعرائے کرام ادریس تسکین صابری شاہ آباد،الیاس ہاشمی صابری شاہ آباد،مبین احمد زخم،سید مختار احمد دکنی، سید سجاد علی شاد اور سراج وجہی تیر انداز نے نعت و منقبت درشان حضرت امام حسین ؓ پیس کرنے کی سعادت حا صل کی۔انجینئر سید سخی سرمست کی آڈیو منقبت محفل میں سنائی گئی۔ادریس تسکین صابری نے میر افضل میر شولاپور کی نعت و منقبت سنانے کی سعادت حاصل کی۔اختتام میں خصوصی دعائے حفظ ایمان و امان، جان و مال و صحت کی گئی۔فلسطین کے مسلمانوں کے حق میں بھی دعا کی۔فاتحہ خوانی کے بعد تبرک کی تقسیم عمل میں آئی۔حضرت سید شاہ حسن محی الدین سرمست،سید شاہ منہاج الدین سرمست، منظور وقار،مجیب علی خان، مبارک تما پوری، اسرار حسین کے علاوہ محبان اولیاء، مریدین و متقدین نے جلسہ محفل نعت و منقبت میں نہایت عقیدت کے ساتھ شرکت کی۔مبین احمد زخم نے نہا یت خوش اسلوبی کے ساتھ نظامت کی اور مقبول احمد سگری سماجی جہد کا ر نے شکریہ ادا کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!