مذہب نفرت کی تعلیم نہیں دیتا، انسانیت سے محبت کا درس دیتا ہے، دیش کے رہنماؤں کو چاہیئے کہ ظالم کی حمایت نہ کریں، اسکا عزت و احترام نہ کریں،اس سے ظلم بڑھتا ہے ۔ دیش میں بھائی چارے کے ماحول کو بنانے اور نفرت کے ماحول کو ختم کریں بسوا کلیان میں سدبھاونا منچ کے سےخصوصی پروگرام سے انجینیر سلیم صاحب قومی کنوینر سدبھاونا منچ و دیگر مقررین کا اظہار خیال

0
Post Ad

بسواکلیان 🙁 محمد نعیم الدّین کی اطلاع کے مُطابق)جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر، جناب انجینئر محمد سلیم صاحب کے بسواکلیان دورے کے موقع پر سد بھاؤنا منچ بسواکلیان کی جانب سے شہر کے، بی کے ڈی بی ہال میں اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام مذاہب کے رہنماؤں نے شرکت کرتے ہوئے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، ملک کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے دانشوروں نے کہا کہ بھارت آج بھی بہت مضبوط ملک یے، یہاں بھائی چارہ صدیوں سے قائم ہے اور ہمیشہ اس کی بنائے رکھنے کی ضرورت ہے، نفرتوں کو ختم کرتے ہوئے،ایک اچھا سماج کی تعمیر کرنے اور ہم سب کو مل جل کر ملک کی ترقی کے لئے کام کرنا چاہیے مزیدانہونےکہاکہ دیش میں ماحول کو بگاڑنے نفرت پھیلانے والے کچھ فیصد لوگ ہیں۔ اور آج بھی بہت سے لوگ امن و سلامتی کا ماحول و اچھا سماج کے لیئے فکر مند رہتے ہیں، ہم سب کو اس طرف آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، اور مزید انہونے کہاکہ مذہب نفرت کی تعلیم نہیں دیتا، انسانیت سے محبت کا درس دیتا ہے، اور دیش کے رہنماؤں کو چاہیئے کہ ظالم کی حمایت نہ کریں، اسکا عزت و احترام نہ کریں، اس کے ذریعے ظلم بڑھتا ہے ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے،اس موقع پر انجینئر محمد سلیم صاحب اور ڈاکٹر سعد بلگامی امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند کرناٹک، کے علاوہ مجاہد پاشاہ قریشی جنرل سیکرٹری سدبھاؤنا منچ ،شری گروناتھ گڈے ضلعی صدر سد بھاؤنا منچ بیدر، آنند پاٹل، امیت ڈیسوزا، روی، منوہر، شری سندیپ بوئے، ڈاکٹر بھورا لے ، میر تحسین علی جمعدار و دیگر معززین شہر نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اس کے علاوہ دانشور حضرات جناب اقبال غازی ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند ضلع بیدر ، حافظ اسلم جناب امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بسواکلیان ، ریاض پٹیل صدر sym،انور بھوسگے،مرزا انور بیگ صاحب، غفور احمدصدر ایس آئی او،میر وارث علی،اور دیگر موجود تھے ۔ آخر میں ارجن کنک صدر سدبھاؤنا منچ بسواکلیان نے سبھی مہمانان کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر حضور پاشاہ نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!