الفا روق اردومیڈیم پری پرائمری اورہائی اسکول الند تعلقہ میں بیش بہا کتابوں کی تقسیم کاعمل

0
Post Ad

کلبرگی۔ 22/جولائی (راست) 19/جولائی کو شہر گلبرگہ کی حرکیاتی وممتاز سماجی شخصیت، محب اردو، جہدکار اور مؤظف محکمہ ء پولیس گلبرگہ جناب خواجہ فریدالدین انعامدار نے اپناتعلیمی دورہ کرتے ہوئے الند پہنچے۔ جہاں سید فیاض جمعدار CRPکے ہمراہ الند کے الفاروق اردو ہائی اسکول کادورہ کیا۔ جناب سید فیاض جمعدار نے خواجہ فریدالدین انعامدار کاتعارف کرایا۔ تب خواجہ فریدالدین انعامدار نے یہاں زیرتعلیم نہم جماعت کی غیرمسلم طالبہ Lavaniya D/o Gundappa جواردو میڈیم سے تعلیم حاصل کررہی ہیں کے بارے میں بتایاکہ لاونیا بنت گنڈپا سے میں نے پہلی مرتبہ اس وقت ملاقات کی تھی۔جب وہ چہارم جماعت میں سرکاری اردو Hrps گل ہلی میں زیرتعلیم تھی۔ اور میں نے اس وقت بھی اس طالبہ کوکتابیں تحفہ میں پیش کی تھیں۔بعدازاں الند کے اس الفاروق اسکول کے طلبہ وطالبات میں انگریزی۔ اردو ہائی اسکول گرائمر، کنڑا۔ انگریزی گرائمر کتابیں کچھ اس طرح تقسیم کی گئیں۔ طلبہ کے نام یوں ہیں (۱) لاونیا بنت گنڈپا (۲) عاقب (۳) ارمان، (۴) قاسم (۵)فاطمہ (۶)الماس (۷) مہ جبین (۸)الفہدبانو، یہ تمام طلبہ جماعت نہم اردو میں زیرتعلیم ہیں۔ میرمعلم صاحبہ نے دل کی گہرائیوں سے جناب خواجہ فریدالدین انعامدار کاشکریہ اداکیا۔ اس بات کی اطلاع ذرائع نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!