کرناٹک ورکنگ جرنلسٹ اسوسیشن کا بسوا کلیان میں پریس ڈے کا انعقاد وجے سنگھ، بسوا پٹہ دیو، و دیگر مقررین کا صحافت پر اظہار خیال

0
Post Ad

بسوا کلیان: (نامہ نگار)کرناٹک ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی بسوا کلیان کی طرف سے یاتری نواس بھون میں یومِ صحافت کا کامیاب انعقاد۔ اس موقع پر کنڑ صحافیوں کے ساتھ اُردو و مراٹھی صحافیوں اور یوٹیوب چینل سوشیل میڈیا،فیس بک،اور دیگر فوٹو گرافر اور اخباری ایجنٹ حضرات کو بھی شال و گلپوشی سے تہنیت پیش کی گئی اور محمان خُصوصی کے ہاتھوں شمع روشن کرتے ہوئے یومِ صحافت پروگرام کا افتتاح عمل میں لایا گیا ایسوسیشن کی طرف سے ہر سال کی طرح امسال بھی شنکر پرساد دوبیایوارڈ، علاقہ کے سینئر کنڑ اخبار صحافی کی حیثیت سے شری امر گوڑ گونوار، روزنامے اُدیئیوانی، کنڑ اخبار ہبلی کی اہم شخصیت کو دیا گیا۔۔ یومِ صحافت پروگرام شری مارتھنڈ جوشی، صدر کرناٹک ورکنگ جرنلسٹ ایسوسیشن بسوا کلیان کی صدارت میں کیا گیا، پروگرام کے مہمانان خُصوصی، شری بسوالنگ پٹادیورو، انوبھو منٹبھ، وجے سنگھ سابق ایم ایل سی، شری پرکاش کودرے، AC،شری راجو ڈی بنکار کمشنر بلدیہ بسوا کلیان، شری رميش،آفسر تعلقہ پنچایت بسوا کلیان، اور انجینیر چندر شیکر ڈوبے، کے علاوہ ڈاکٹر جی بھورالے، شبّیر پاشا مجاور، بسوارج کورکے،نیلکنٹھ راٹھوڑ، اسٹیج پر تشریف فرما تھے۔ یومِ صحافت پروگرام میں مذہبی,سیاسی و سماجی حضرات کے علاوہ کالج کے طلبا و طالبات بھی شریک تھے محمان خُصوصی نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آج کے دور میں بھی اخبارکی اہمیت بہت ہے، اخبار کا صحافی اپنے قلم سے سونچ سمجھ کر لکھتا ہے، انہونے مزید کہاکہ بھارت دیش میں صحافت کو جمہوریت کا چوتھا ستون مانا جاتا ہے، اور صحافت کے ذریعے سماج میں ہورہی برائیوں کو دور کرنے،اور عوام کی آواز کو حکومت تک پہنچانے، اورحکمرانوں کی سرگرمیوں کو عوام کے سامنے لانے کا کام میڈیا کاہوتا ہے۔۔ محمان مقرر کی طرف سے بسوا کلیان کے صحافی حضرات کی ستائش بھی کی گئی اور کہاکہ قابل اعتماد صحافی ہیں و افراد،جو اپنی محنت اور لگن سے، کئی سالوں سے صحافت کا فریضہ انجام دیتے آرہے ہیں۔ اس موقع پر تعلقہ بسوا کلیان کے لیۓ سیاسی قائدین سے بسوا کلیان میں پریس بھون کا مطالبہ کیا گیا جو بہت دنوں سے دیرینہ خواہش رہی ہے۔ اس موقع پر ایسوسیشن کے جنرل سیکریٹری ادے کمار مولے نے شُکریہ کے کلمات پیش کئے اور شری گروناتھ گڈے، سینئر صحافی کنڑ نے استقبالیہ کلمات پیش کئے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!