بہمنی سلطنت کا یوم تاسیس سرکاری سطح پر منائے کا مطالبہ ،گلبرگہ میں جلسہ 677 واں پوم تاسیس بہمنی سلطنت کا کامیاب انعقاد قرارداد کی منظوری

0
Post Ad

گلبرگہ : گلبرگہ شہر میں پہلی بار بہمنی سلطنت کی تاریخ پر نہایت ہی معلوماتی اور کامیاب پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا دکن کی پہلی مسلم سلطنت بہمنی سلطنت کے 677 ویں یوم تاسیس کے موقع پر کل بروز اتوار 4 اگست 11 بجے دن حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ کے زیر اہتمام حضرت خواجہ بندہ نواز ایوان اردو انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ میں جلسہ 677 ویں یوم تاسیس کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا جلسے میں مہمانان خصوصی اور مقررین نے بہمنی دور کی سنہری تاریخ اور 18 بہمنی سلاطین کے شاندار کارناموں پر بھرپور روشنی ڈالی سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست بانی صدر حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ نے قرارداد پیش کی جسے اتفاق رائے سے منظور کیا گیا قرارداد میں بہمنی سلطنت کے یوم تاسیس کو سرکاری سطح پر منانے عنقریب گلبرگہ سے بنگلور کے لئے چلائی جانے والی ٹرین کو بہمنی ایکسپریس کے نام سے موسوم کرنے ریسرچ اسکالرس سیاحوں طلبا اور نوجوانوں کو بہمنی سلطنت کی تاریخ سے واقف کروانے بہمنی میوزیم قائم کرنے اور بہمنی دور کی تمام تاریخی عمارتوں کو سیاحتی مقامات کی حیثیت سے ترقی دینے کے پرزور مطالبات کے گئے قبل از یں کارروائی کا آغاز مولوی محمد خواجہ گیسو دراز کی قرات کلام پاک سے ہوا مولوی مظہر احمد گرمٹکالی مقبول احمد نیر شاہ آبادی اور بشیر عالم قائد مسلم لیگ نے نعت خوانی کا شرف حاصل کیا لکشمن دستی بانی صدر کلیان کرناٹک جنپرا ہوراٹا سمیتی گلبرگہ نے پودے کو پانی دے کر پروگرام کا افتتاح انجام دیا انہوں نے گلبرگہ کو علم و ادب آرٹ و کلچر اور روحانیت سے مالامال شہر قرار دیتے ہوئے جلسے میں منظور کی گئی قرارداد کی بھرپور تائید کی اور کہا کہ کرناٹک میں حکومت کی جانب سے کئی جینتی اور اتسو منائے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ بہمنی اتسو بھی ریاستی سطح پر منایا جانا چاہیئے اس سلسلہ میں وہ ریاستی حکومت سے بھرپور نمائندگی کریں گے لکشمن دستی نے کہا کہ بہمنی دور کی عمارتوں کو سیاحتی مقامات کی حیثیت سے ترقی دینے سے کلیان کرناٹک علاقے میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے سیکڑوں بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم ہونے کے ساتھ ساتھ حکومت کی آمدنی میں بھی زبردست اضافہ ہوگا جلسے کی صدارت سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست صدر حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ نے کی محمد طارق عزیز نے بہمنی سلاطین محمد اسماعیل کوائن کلکٹر نے بہمنی دور کے سکے معروف ارٹسٹ و ریسرچر ڈاکٹر رحمٰن پٹیل نے بہمنی دور کا فن تعمیر معروف فوٹو گرافر و آرٹسٹ محمد ایاز الدین پٹیل نے بہمنی دور کا آرٹ اور سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست نے دکن کی پہلی مسلم سلطنت , بہمنی سلطنت کے زیر عنوان نہایت معلوماتی تقاریر کیں سامعین نے بھرپور دلچسپی کے ساتھ تقاریر کع سماعت کیا عبد الجبار گولہ ایڈوکیٹ صدر سٹی زنس لیگل اکاڈمی شاخ ضلع گلبرگہ مولانا محمد نوح ریاستی جنرل سیکریٹری انڈین یونین مسلم لیگ سید نذیر الدین متولی بانی صدر کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ ریٹائرڈ مائناریٹی ایمپلائز اسوسی ایشن گلبرگہ اور ساجد علی رنجولوی بانی صدر ویوید ادیش سماج سیوا سمیتی گلبرگہ نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے اظہار خیال کے دوران بہمنی سلاطین کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا بشیر عالم قائد مسلم لیگ نے نہایت خوش اسلوبی سے نظامت کے فرائض انجام دیئے آخر میں مجیب علی خان بانی صدر مجیب علی خان میوزیم اینڈ کلچرل فورم گلبرگہ نے دلچسپ انداز میں شکریہ ادا کیا جلسے میں مرد و خواتین کی کثیر تعدادِ میں شرکت کی وجہ سے حضرت خواجہ بندہ نواز ایوان اردو اپنی تنگ دامنی کا شکوہ کررہا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!