ہمنا آباد تعلقہ میں زلزلہ

0
Post Ad

بیدر – ( محمد یوسف رحیم بیدری) ہفتہ کی شام 6 بج کر 4 منٹ اور 26 سکنڈ پر بید رضلع کے ہمنا آباد تعلقہ میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ کا مرکز سیل گیر اگرام پنچایت رہا۔ وہاں سے 3.7 کیلومیٹر کے دائرہ میں واقع تالمڑ گی ، سرکٹ نلی ، رنجہول کھینی ، میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ سرکاری ذرائع کے بموجب زلزلہ کی شدت 2.6 رہی۔ لہذا عوام الناس کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ کوئی نقصان نہیں ہوا۔ چوں کہ زلزلہ Seismic Zone IIسے رہا اسلئے نقصان کا امکان کم سے کم ہو جاتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!