والدین، اساتذہ اور مسلم معاشرہ نئی نسل کی دینی واسلامی تعلیم وتربیت کانظم کریں ، بیدر میں بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن (BIE)کاجلسہ تقسیم انعامات واسنادات

0
Post Ad

بیدر۔ بچوں کے لئے پہلا مدرسہ والدین اور گھر ہے۔ والدین عنداللہ مسؤل ہیں لہٰذا والدین اپنی اولاد کی دینی واسلامی تعلیم وتربیت اپنے رویہ اور گھر کے ماحول کی اصلاح کریں۔ یہ بات مولانا مونس کرمانی ناظم مدرسہ بدرالعلوم للبنات وناظم مجلس العلماء تحریک اسلامی بیدر نے اپنے خطاب میں کیا۔ یہ جلسہ مورخہ 11/اگست 2024؁ ء بروزاتوار بمقام ڈیسنٹ فنکشن ہال بیدر میں منعقد ہوا۔ جناب محمد معظم صاحب امیرمقامی جماعت اسلامی ہند، شہر بیدر نے ”نئی نسل کی اخلاقی تربیت میں اساتذہ کارول“ عنوان پر تقریر کرتے ہوئے کہاکہ طلبہ اپنے اساتذہ سے مانوس ہوتے ہیں۔ ان کی بات مانتے ہیں۔ اساتذہ مسلم طلبہ کی دینی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں اور دلچسپی لیں۔ جس کے لئے BIEایک بہترین اورمؤثر ذریعہ ہے۔ طلبہ کے داخلے BIEمیں کرائیں اور نئے سنٹرس قائم کریں۔ طلبہ اور اولیائے طلبہ کے دل میں اساتذہ کاادب واحترام بڑھ جائے گااور ان کی دعائیں اساتذہ کی دنیوی واُخروی کامیابی کاذریعہ بنیں گی۔ محمد آصف الدین رکن عاملہ BIEورکن شوریٰ JIHکرناٹک نے اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ آج نئی نسل کے سامنے شدید چیلنجس ہیں۔ خصوصاً موبائل کے ذریعہ طلبہ میں خود پسندی، مادہ پرستی، بے لگام آزادی، مغربیت کاشکارہوکر تہذیبی وتمدنی اعتبار سے ارتداد کے رخ پر، عالمی وملکی حالات، بعض ہندونیشنلزم اور اسلاموفوبیاجیسے چیلنجس کا سامناہے۔ کہیں والدین اپنی خواہش کے مطابق بچوں کوکچھ پڑھانا چاہتے ہیں اور بنانا چاہتے ہیں جو بچے کے مزاج، رجحان اور دلچسپی سے میل نہیں کھاتا۔ مسائل کاحل، غصہ، ردعمل، گروہ بندی، اور مایوسی سے ممکن نہیں ہے بلکہ اسلامی فکر، باشعور اور باہمت ہونا، نظریہ ئ توحید کی علمبردار نئی نسل کو تیار کرنے میں ہے جو اس ملک میں اپنے اخلاق وکردار سے اسلام کے سفیر بن جائیں۔ اس اہم کام میں والدین، اساتذہ کے ساتھ مسلم معاشرہ کو بھی اپنا اصلاحی واجتماعی رول اداکرنا ہوگا۔ محمد عارف الدین صاحب ضلعی صدر AIITAاور معاون امیرمقامی نے BIEکاتعارف پیش کرتے ہوئے کہاکہ 2002؁ء سے جماعت اسلامی ہند حلقہ کرناٹک نے طلبہ کی دینی واسلامی تعلیم کے لئے بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کاقیام کیا۔ الحمد للہ گذشتہ سال 24/ہزار سے زائد طلباء 400سنٹرس سے جڑے رہے۔ یہ فاصلاتی تعلیم کارجسٹرڈ بورڈ ہے۔ جس کے تحت دوسالہ سرٹیفکیٹ کورس، 3سالہ ڈپلومہ کورس چلائے جاتے ہیں۔ اساتذہ کے لئے ایک سالہ ڈپلومہ کورس کانظم بھی ہے۔ گذشتہ سال بیدر میں 30سے زائد سنٹرس سے تقریبا ً1200طلبہ نے استفادہ کیاہے۔ گذشتہ سال منعقد ہوئے بورڈ کے امتحانات میں ریاستی سطح پر امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے 12(اول)، 8(دوم) اور 8(سوم)طلبا بیدر سے رہے۔ جناب محمد مکرم صاحب پرنسپل الامین کمپوزٹ جونئیر کالج بیدر کوآرڈی نیٹر BIEبیدر نے بورڈ کے نتائج کااعلان کیا۔ اور ہرسنٹر کے منتخب طلبہ اور سنٹرس کوآرڈی نیٹر کو اسٹیج پر مدعو کیا۔ تمام طلباء کی تہنیت، میڈل، سر ٹیفکیٹ اور انعامات سے نوازا گیا۔ جلسہ کاآغاز جناب محمد سراج الحسن لیکچرر کی تذکیر بالقرآن سے ہوا۔ جنہوں نے سورہ ء لقمان کی آیات 12تا 19کی تذکیر کرتے ہوئے بتایاکہ حضرت لقمان نے اپنی اولاد کو کن حکیمانہ باتوں کی نصیحت کی تھی۔ حافظ انجینئر سید عتیق اللہ سکریڑی JIHبیدر نے استقبال کیا۔ اور نظامت کی جب کہ جناب خورشیداحمد صاحب صدر AIITAبیدر کی دعا اور شکریہ پر پروگرام اختتام کوپہنچا۔ جناب عبداللہ مدثرضلع سکریڑی AIITA، محترمہ بلقیس فاطمہ، ریاستی لیڈی کنوینر AIITAکرناٹکا، محترمہ شاہین فاطمہ صاحبہ لیڈی کنوینر AIITAبیدر، اور آئیٹا کی ٹیم، جی آئی او، ایس آئی او کی ٹیم اور جماعت کے وابستگان نے انتظامات میں حصہ لیا۔ پروگرام کے بعد ظہرانے کانظم کیاگیاتھا۔ اس بات کی اطلاع جناب محمد آصف الدین میڈیا انچارج نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!