انتقال پر ملال

0
Post Ad

بسوا کلیان: محمد مشتاق احمد نواز بھائی ولد یوسف نواز بھائی بسوا کلیان،کا اچانک آج قلب پر حملہ کی وجہہ سے انتقال ہوا ہے۔انالله وانا اليه راجعون۔ انشاء اللہ 19اگست 2024بروز پیر بعد نماز عشاء نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔اس موقع پر مجاہد پاشاہ قریشی نے مشتاق نواز بھائی کی اچانک موت پر بہت دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم میرے نہایت مخلص اور ہمدرد دوست تھے۔آج میں ایک بے لوث اور بہت مخلص دوست سے محروم ہوگیا ہوں۔انہوں نے مرحوم کے اوصاف بتاتے ہوئے کہا کہ مرحوم بہت ملنسار، خدمت گذار، مساجد میں ان کی تزئین کاری کی خدمات قابل ذکر ہیں۔ مرحوم صوم و صلواة اور ذکر و اذکار کے پابند تھے۔ انہیں تعمیرات سے بہت دلچسپی تھی۔ اور ہمیشہ آخرت اور جنت کے طلبگار رہتے تھے یہ مجرد تھے۔ تاہم نہایت پاکباز اور شفاف شخصیت کے حامل تھے۔ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لوحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!