رابطہ ملت کو ضلعی سطح پر مضبوط کرنے کی ضرورت

0
Post Ad

بیدر : (نامہ نگار)قرآن مجید اور آخری رسولﷺ مسلمانوں میں اجتماعیت کی تعلیم دیتے ہیں،اس سے کم درجے میں اتحادکی بات کہی جاتی ہے۔مسلمانوں کو انتشارو نفرت سے محفوظ رہنے کی تعلیم دی گئی۔دوسری طرف مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی سازش رچی جاتی ہے۔اس کا شکار مسلمان ہو جاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار جناب محمد یوسف کنی سیکریٹری جماعت اسلامی ہند کرناٹکا نے کیا‌،وہ آج بیدر ضلع رابط ملت کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ امت کی جان مال عزت و آبرو کی حفاظت کے لئے کوشش کرنی ہوگی اور بڑے پیمانے پر برادران وطن سے رابط قائم کرنے کے لئے کوشاں رہنے کی ضرورت ہے۔فرقہ پرست و فسطائی قوتیں ملک عزیز کو اپنے شکنجہ میں دبوچنے میں لگی ہوئی ہیں،ان حالات میں ہمیں کامیاب حکمت عملی اختیار کرنا چاہئے۔اس موقع پر رابطہ ملت کے ضلعی صدر جناب ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب نے ضلع میں کام کے امکانات پر اظہار خیال فرمایا۔انہوں نے کہاکہ بیدر ضلع میں ملت کے درمیان انتشار نہیں ہے،ایک دوسرے کا تعاون ہوتاہے،مسلکی اختلافات میں کمی آئی ہے۔رابطہ ملت سے مزید کوشش ہونا چاہئے ۔انہوں نے شرکاء سے گزارش کی کہ اتحاد و اتفاق کا ایک عملی نمونہ بیدر ضلع کو بنانے کی لئے منصوبہ بندی ضروری ہے۔جنرل سیکریٹری جناب محمد معظم صاحب نے شرکاء کا استقبال کیا اور ضلع کی مختصر رپورٹ پیش فرمایا ۔مجلس عاملہ کے ممبران کا احساس تھا کہ رابطہ ملت کے ضلعی ذمہ داران کا دو روزہ اجلاس بیدر میں منعقد کیا جاۓ تاکہ ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع ملا سکے۔تبادلہ خیال کے بعد متوقع تاریخ 21.22, ڈسبمر 2024 طئے کی گئی۔ جناب رفیق احمد صاحب ناظم علاقہ کلبرگی بھی اجلاس میں شریک رہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!