تعلقہ بسوا کلیان کے اُردو گرامین سطح پرتھیبھا کارنجی پروگرام کا کامیاب انعقاد

0
Post Ad

بسوا کلیان: (نامہ نگار) موضع پرتاپور تعلقہ بسوا کلیانکے سرکاری اُردو ہائیر پرائمری اسکول میں، سرکاری اُردو پرائمری اسکول گرامین سطح، محکمہ تعلیمات بسوا کلیان کے زیرِ اہتمام پرتیبھا کارینجی کے نام سے طلباء و طالبات میں ادب و تہذیب،ثقافت اور تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے اور طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی غرض سے مقابلہ جات، منعقد کئے گئے۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات نے اپنی کوشش کرتے ہوئے مقابلے میں حصّہ لیے، قرآت،کوئز، نعت گوئی، تقریری، قوالی، بیت بازی، کے علاوہ بچوں میں اسکیل ڈیویلپمنٹ، بڑھنے اور بہتر صلاحیت پیدا کرنے کے لیۓ ہر سال حکومت سطح پر کیئے جاتے ہیں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شوبھا میترے صدر گرام پنچائت پرتاپور، چندرو ڈھولکے PDO، سنتوش نائب صدر گرام پنچائت،الیکا بانو brp، شری شرنپا،BIERI بسوا کلیان، شرکت کیئے, اس موقع پر خورشید صاحب، تاج الدین صاحب ، حاجی صاحب، یشونت پاٹل، محمدی بیگم ٹیچر، دیویندر پٹنے،کے علاوہ والدین و سرپرست خواتین و حضرات موجود تھے، پرتیبھا کارینجي پروگرام کے افتتاحی تقریب کی صدارت محمد یاسین صاحب نے کی، آدم سر بھوسگا سرکاری اسکول نے نظامت کے فرائض انجام دیئے،واضح رہے کہ پرتیبھا كارینجی مقابلے کے لیے محنت کرتے ہوئے اسکول سطح ٹیچرز کو توجہ دلاکر صد فی صد طلبہ کی شرکت کی گئی ۔ محمد امام الدین اُردو CRP گرامین کی نگرانی میں انجام پائی ، اس موقع طلباء و طالبات کی تربیت دینے والے سرکاری مدرسین میں روحوالامین سر، مستان سر،غوث محی الدین، محمّد یوسف سر، پاشا سر، ستّار سر اور دیگر ٹیچرز موجود تھے آخر میں مقابلے میں حصّہ لیکر اول دوم اور سوم درجہ میں آنے والوں کو اسنادات سے نوازا گیا ۔اس پروگرام میں بسواکلیان تعلقہ کے 25اسکول کے طلباءو طالبات نے حصّہ لیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!