ڈاکٹر اسد اللہ مجاہد,ہمنا آباد، کو انکے اُردو ادب و ثقافت خدمات پر کارنجه رتنا ایوارڈسے نوازا گیا

0
Post Ad

همناآباد (نامہ نگار ) بمنا آباد میں کلیان کرناٹک ریسرچ سنٹر وصوفی ساہتیہ پریشد کے زیر اہتمام پانچ زبانوں کے قلمکاروں کو ان کی ادبی و تصنیفی خدمات کے لئے ” کارنجه رتنا ایوارڈ “ سے سرفراز کیا گیا۔ کنڑا ادب میں ڈاکٹر سومناتھ یاڑوار ، اردو ادب میں ڈاکٹرسید اسد اللہ مجاہد،ہندی ادب میں شریمتی منگلا وی کپرے ، مراٹھی ادب میں سنجیو پی سوریہ ونشی اور انگلش ادب میں یوگیش ڈگے شامل ہیں۔ اس موقع پر معروف کنڑا ادیب شکیل ایس آئی صدر کلیان کلیان کرناٹک ریسرچ سنٹر اور صوفی ساہتیہ پریشد ہمناآباد کی کنڑا تصنیف ” ڈکن مسلم پربھوتوا دلی ساوردھتے “ کی رسم اجرا عمل میں آئی۔ اس کے علاوہ ایک ہمہ لسانی مشاعرے کا انعقاد ہوا۔ جس میں اردو شعرا میں مقصود علی مقصود بیدر ، اسلم دانش بسواکلیان اور جاوید احمد ہمناآباد نے اپنا کلام پیش کیا۔ اس موقع پر نامور کنڑا ادبا و شعراء کے علاوہ ہمناآباد کے معززین میں پروفیسر غلام دستگیر ، جناب محمد افتخار احمد جماعت اسلامی ہند ہمناآباد ، جناب محمد مجیب الدین گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ہمناآباد کے علاوہ تعلیمی و سماجی شخصیات طلبہ و طالبات موجود تھے۔ اجلاس ایکسلینٹ پبلک اسکول ہنکونی روڈ ہمناآباد میں منعقد ہوا۔ جمیل ایس آئی جنرل سیکریٹری عثمان ایجوکیشن اینڈ چاریٹیبل ٹرسٹ نے منتظم کے فرائض انجام دیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!