مجلس العلماء تحریک ِ اسلامی ہند کرناٹک شاخ ہمناآباد میں علمائے کرام کا اجلاس

0
Post Ad

بیدر۔ (محمدیوسف رحیم بیدری) مجلس العلماء تحریک ِ اسلامی ہند کرناٹک شاخ ہمناآباد کا ایک اجلاس مسجد شیخ مہتاب ہمناآباد میں منعقد ہواجس میں حالات کاموازنہ کرتے ہوئے علمائے کرام کی ذمہ داریوں کویاددلایاگیا۔بعدازاں شاداب اسکول ہمناآباد میں پروجیکٹر پر پریزنٹیشن دیاگیا۔ مولانا فیاض الدین قاسمی بیدر ضلع نائب صدر مجلس العلماء تحریک اسلامی ہند نے صدارتی خطاب کیا۔اس اجلاس میں بھالکی سے 15علمائے کرام شریک تھے۔جملہ تعداد 41تھی۔اس موقع پر ہمناآباد اوربھالکی کے مجلس العلماء یونٹوں کاانتخاب عمل میں آیا۔ ہمناآباد کی مجلس العلماء یونٹ کے ناظم مفتی اسلم قاسمی اور ان کے معاونین میں مفتی محمد تنویر قاسمی اور حافظ محمد مجیب کاانتخاب عمل میں آیا۔ اسی طرح بھالکی مجلس العلماء کے ناظم کی حیثیت سے حافظ سید لائق علی، معاونین میں مفتی اقبال قاسمی اور مولانا زبیر کاشفی کومنتخب کیاگیا۔ واضح رہے کہ 5/اکٹوبر کو بیدر کی مسجد ابراھیم، چیتہ خانہ میں بھی مجلس العلماء کااجلاس منعقد ہوا۔ اس بات کی اطلاع حافظ سید کلیم اللہ رکن عاملہ مجلس العلماء تحریک اسلامی ہند کرناٹک نے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!