ہریانہ میں بی جے پی کی جیت پر بیدر میں آتشبازی اور مٹھائی تقسیم

0
Post Ad

بیدر۔ (محمدیوسف رحیم بیدری) ہریانہ کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت پر بیدرمیں آتشبازی اور مٹھائی کی تقسیم عمل میں آئی۔ذرائع کے بموجب آج دوپہر بی جے پی قائد ایشورسنگھ ٹھاکر علاقائی کوآرڈی نیٹر گلبرگہ اور بابووالی سابق صدر بوڈا بیدر کی قیادت میں بیدرکے امبیڈکر سرکل پر آتشبازی کی گئی اور آپس میں ایکد وسرے کو مٹھائی کھلاتے ہوئے ہریانہ میں بی جے پی کی جیت پر مسرت کا اظہار کیا۔ بھارت ماتا اور بی جے پی کی جئے جئے کار کرتے ہوئے نظر آئے۔ واضح رہے کہ جس وقت آتشبازی کی گئی تمام قائدین اور کارکنان خصوصیت سے ایشور سنگھ ٹھاکر اور بابووالی نے اپنامنہ بندکر لیاتھا، جب کہ دوسروں میں سے کسی نے کانوں پر ہاتھ رکھ لیا۔ کوئی منہ پھیر کرکھڑاہوگیا۔ اس عمل سے پتہ چلتاہیکہ آتشبازی انسانوں کے لئے مضر صحت ہے۔ جب معاملہ ایساہے تو پھردنیاکی سب سے بڑی سیاسی پارٹی کے قائدین اور کارکنان کو آتشبازی سے بچتے ہوئے اپنی خوشی کے دوسرے طریقوں پر انحصار کرنا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!