اردو کے افسانچوں کا مختلف زبانوں میں ترجمہ اور نمائش پرخواجہ فریدالدین انعامدار گلبرگہ نے محمدیوسف رحیم بیدری کو تہنیت پیش کی

0
Post Ad

بیدر۔ (نامہ نگار) اردوزبان بھائی چارے کی زبان ہے۔ اردو زبان کاادب خصوصیت کے ساتھ دوسری زبانوں کواپنے اندر سمولینے کی صلاحیت رکھتاہے۔ اسی طرح اردوادب دوسری زبانوں میں اضافہ کا باعث بنتاہے۔ جناب محمدیوسف رحیم بیدری نے گذشتہ دِنوں اپنے اردوافسانچوں کو مختلف زبانوں جیسے ہندی، انگریزی، کنڑی، تیلگو، مراٹھی،سنسکرت، اور فارسی زبانوں میں ترجمہ کرکے اس کی نمائش مختلف اردواسکولوں میں کی ہے۔ یہ ایک قابل اور سراہنے لائق کام رہاجس کی مثال ملکی سطح پر شاید ہی ملے۔گلبرگہ شریف سے تعلق رکھنے والے محب ِ اردو، سماجی جہدکار، اور مؤظف محکمہ پولیس جناب خواجہ فریدالدین انعامدار نے یہ باتیں کہیں۔ وہ آج گلبرگہ سے بیدر پہنچے تھے۔انھوں نے بتایاکہ جناب یوسف رحیم بیدری اردو ادب سے گہر اکمٹنٹ کئے ہوئے ہیں۔ ان کے افسانچے بہت زیادہ پڑھے جاتے ہیں۔ ان کی شاعری بھی اپنااحساس دلاتی ہے۔ ان کے افسانچوں کے تراجم اور نمائش کودیکھتے ہوئے آج میں اپنی جانب سے تہنیت پیش کررہاہوں تاکہ یہ اپناکام ہمیشہ جاری رکھ سکیں“ جناب محمدیوسف رحیم بیدری نے جناب خواجہ فریدالدین انعامدارگلبرگہ کو اپنی نوعیت کے محب ِ اردوقرار دیاجن کے کام مثالی ہوتے ہیں۔ کلیان کرناٹک کے طلبہ وطالبات میں اردو، کنڑااور انگریزی قواعد کی کتابیں مفت تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ وہ اردو سے تعلق رکھنے والوں کوبھی تہنیت پیش کرکے وہ ان کاحوصلہ بڑھاتے ہیں۔ میں ان کاشکریہ اداکرتاہوں اور ان کی عمردرازی اورصحت مندی کیلئے دعاگوہوں۔اس موقع پر جناب رحمت اللہ رحمت ؔشیموگوی، جناب فراست علی عرف عمران خان،جناب محمدایوب علی نیڈس مینس ویر، جناب سراج الحسن شادماں، محترمہ پریملابائی، جناب ابرارالدین اور دیگر موجودتھے۔ بعدازاں شیرینی کی تقسیم عمل میں آئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!