قرآن میں غووفکر کرنے کی ضرورت ہے اور قرآن کی دعوت کو اِنسانوں تک پہنچانا ملّت اسلامیہ پر فرض ہے محمّد یوسف الدین صاحب کا جامع مسجد بسواکلیان میں خطاب

0
Post Ad

بسوا کلیان: (نامہ نگار) بچوں کو قرآن کی تعلیمات سے اگاہ کرانا اور مسلمان بچوں کو عمل کی طرف توجہ دلانا ہوگا ، محمّد یوسف الدین صاحب کا جامع مسجد بسوا کلیان میں جمعہ کی نماز سے قبل خطاب کرتے ہوئے کہا، قرآن میں غووفکر کرنے کی ضرورت ہے اور قرآن کی دعوت کو بندگانِ خدا تک پہنچانا ملّت اسلامیہ پر فرض ہے۔مزید انہونے قرآن کی آیت کی حوالے سے کہاکہ اللہ تعالٰی قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے کہ قرآن کو ہم نے آسان کردیا , ہے کوئی نصیحت قبول کرنے والا، خطاب میں انہونے کہاکہ ملت اسلامیہ سے قرآنِ کو سمجھ کر پڑھنے اور بار بار اس کے اندر غور و فکر کرتے ہوئے پڑھ کر دوسروں تک قرآن کے پیغام کو پہنچانا ہوگا، اور ہم سب ماہرین و دانشوران قوم کو چاہیئے کہ تعلیمی اداروں میں قرآنِ فہمی کے کلاسس رکھیں اور طالب علموں کو سیکھنے کے لیۓ بتلائیں،تاکہ آیندہ نسل قرآنِ کو پڑھ کر اِسلام کی تعلیماتِ کو سمجھنے والے ہونگے، اللہ تعالیٰ کے اطاعت و فرمانبرداری کرتے ہوئے زِندگی گزارنے کے ساتھ ساتھ اچھے کاروبار کرینگے، ملازمت پیشہ لوگ اللہ تعالیٰ ڈر کر زندگی گزارینگے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!