زیادہ سے زیادہ دنیا حاصل کرنے کی دھن نے انسان کو غفلت میں ڈال رکھا ہے، اور انسانوں میں دعوت کے کام کے ساتھ ساتھ خدمت خلق کے کام کرنا چاہیے،جامع مسجد بسوا کلیان میں خُصوصی اجتماع سے معززین کا خطاب

0
Post Ad

بسوا کلیان: (نامہ نگار) جامع مسجد بسوا کلیان میں خُصوصی اجتماع کا آغاز عبد القادر صاحب کے درس قرآن سے ہوا ۔قرآن مجید کی سورۃ، التكاثرکی تلاوت، ترجمہ اور تشریح پیش کی،تم لوگوں کو زیادہ سے زیادہ اور ایک دوسرے سے بڑھ کر دنیا حاصل کرنے کی دھن نے غفلت میں ڈال رکھا ہے، یہاں تک کہ (اسی فکر میں) تم لب گور تک پہنچ جاتے ہو، ہرگز نہیں، عنقریب تم کو معلوم ہو جائے گا،پھر (سن لو کہ) ہرگز نہیں، عنقریب تم کو معلوم ہو جائے گا، اور ہرگز نہیں، اگر تم یقینی علم کی حیثیت سے (اِس روش کے انجام کو) جانتے ہوتے (تو تمہارا یہ طرز عمل نہ ہوتا)، تم دوزخ دیکھ کر رہو گے، پھر (سن لو کہ) تم بالکل یقین کے ساتھ اُسے دیکھ لو گے, پھر ضرور اُس روز تم سے اِن نعمتوں کے بارے میں جواب طلبی کی جائے گی،محترم مُحمّد تفہیم الدّین نے درس حدیث پیش کی اور حدیث کے حوالے سے کہا کہ کون سا اِسلام بہتر ہے،مسلمان آپس میں ایک دوسرے کی عزت و احترام کرنا ہے۔مسلمان آپس میں ایک دوسرے کے دکھ درد میں کام آنا ہے اور ایک جگہ فرمایا ہے کہ اِسلام کے معنی کیا ہیں، دوسروں کو کھانا کھلانا ہے، اور اپنے لیۓ جو پسند کرتے ہو،اپنے بھائی کے لیۓ بھی وہی پسند کریں،محترم نواز احمد صاحب نے سپریم کورٹ آف انڈیا کے دفعہ 6A کے فیصلے کی تشریح پیش کی۔جس میں ہندوستانی شہریت سے متعلق تفصیلات ہیں،دفعہ 6A کے تحت آسام میں 25 مارچ 1971 سے پہلے آنے والے غیر قانونی تارکین وطن کو شہریت کے لیے رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنے کی اجازت ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے میں چیف جسٹس چندر چور نے کہا کہ دفعہ 6A کو پارلیمنٹ نے متوازن انسانی ہمدردی کے ساتھ آسام کی مقامی آبادی کو تحفظ فراہم کرنے کے مقصد سے وضع کیا ہے۔ سپریم کورٹ آف انڈیا پنچ میں18،اکتوبر 2024 یہ فیصلہ سنایا گیا۔محترم الطاف امجد صاحب نے شیخ عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ، کی زندگی اورانکے کارنامے کو تفصیل کے ساتھ رکھا، مزید کہاکہ انسانوں تک اسلام کی دعوت کا کام کرنا اور خدمت خلق کے ذریعے غریبوں اور ضرورت مند انسانوں کے لئے بھی بہت سے کام کئے ہیں۔ حضرت عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ, بچپن سے ہی علم کو حاصل کرنا انکا شوق تھا، اور مذید انہوں نے کہا کہ غریبوں کی مدد، ضرورت مندوں کی ضرورت پوری کرنا، انکا بہت بڑا کارنامہ ہے اسنکے علاوہ دعوت و تبلیغ کے کاموں میں بہت سے ادارے قائم کئے، اورتعلیمی ادارے، خِدمت خلق کے ادارے، قائم کیئے تھے۔اس موقع پر اِمام الدّین ٹیچر صدر آئيٹابسوا کلیان نے بھی خطاب فرمایا، اورمحترم اسلم جناب، امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بسوا کلیان نے اختتامی خطاب فرمایا اعلانات کے ساتھ دعا فرمائی ۔محترم انور صاحب بیدری نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!