ای دِنا ڈاٹ کام کے دوسال، خصوصی اجلاس کا انعقاد

0
Post Ad

بیدر۔ (محمدیوسف رحیم بیدری) کنڑی سوشیل میڈیا پلیٹ فارم اِی دِنا ڈاٹ کام جو خبریں پہنچانے میں پوری ریاست کرناٹک میں اہم رول اداکررہاہے، اس پلیٹ فارم نے اپنے دوسال کی تکمیل پر ایک خصوصی اجلاس ”کنڑا بھون“ چک پیٹ بیدر میں طلب کیاتھا۔ جس کاافتتاح شمع روشن کرکے کیاگیا۔ بالاجی کمبار ضلع کوآرڈی نیٹر اِی دِنا ڈاٹ کام بیدر نے استقبالیہ کلمات پیش کئے۔ اور بتایاکہ جس سماج میں صحافت آزاد ہوتی ہے،اس سماج میں تبدیلی کی توقع کی جاسکتی ہے۔ کوئی تنظیم ہو، فرد ہویاکوئی سیاست دان، صحافت کے ذریعہ ہی بلندی حاصل کی ہے۔ تقریب کے اعزازی مہمانوں میں شری کانت سوامی ریاستی سنچالک اکھیل بھارت لنگایت سمنویا سمیتی،ترقی پسند دانشور وٹھل داس پیاگے، عبدالمنان سیٹھ چیرمین سمودھان سن رکھشنا سمیتی بیدر، شانتماں مولگے صدر کرناٹک راجیہ رعیت سنگھ مہیلا یونٹ، سپنادیپ ضلع رکن، گرامینا قلی مزدور تنظیم، اور دیگر شامل تھے۔ تمام کی شالپوشی کی گئی۔ گلدستہ اور کتاب تحفہ میں پیش کئے گئے۔ جناب ونئے مالگے چیرمین ٹیم یووا نے اپنے خطاب میں ای دِناڈاٹ کام کے کام کوسراہا۔ جناب سری کانت سوامی ریاستی سنچالک اکھیل بھارت لنگایت سمنویا سمیتی، نے سوشیل میڈیا کے منفی ومثبت اثرات اور میڈیا کے سروے پر خصوصیت کے ساتھ بات کی۔ جناب عبدالمنان سیٹھ چیرمین سمودھان سن رکھشنا سمیتی بیدرنے بتایاکہ وہ گذشتہ دوسال سے ای دِنا ڈاٹ کام کے ساتھ ہیں۔ میڈیا ناقابل بھروسہ پلیٹ فارم بن چکاہے۔ جب کہ پورے ملک میں ملکی ترقی کے بارے میں 2014؁ء سے مسلسل جھوٹ بولاجارہاہے۔ گذشتہ 10سال کے دوران اقتصادی لحاظ سے ہمارا ملک 50سال پیچھے چلاگیاہے۔ اِی دِنا ڈاٹ کام کے دو ذمہ دار جناب بھرت ہباڑے اور سنتوش ایچ ایم نے پی پی ٹی پیش کیا اور اپنے خطاب میں اس سوشیل میڈیا پلیٹ فارم کے کام کو گنوایا۔ تکالیف کا اظہار کیا اور تعاون کے لئے توجہ دلائی گئی۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ بیدری گلوکار جناب شمبھولنگ والدوڈی نے گیت پیش کیا۔ پروگرام کے ختم پر طعام کااہتمام کیاگیاتھا۔بابوراؤ ہوننا ایڈوکیٹ، وجے کمار سونارے، پاروتی سونارے، اکرام الدین کھادی والے، جناب محمد نظام الدین سابق پرنسپل،جناب رحمت اللہ رحمت شیموگوی، اور دیگرافراد موجودتھے۔ بسواکلیان، ہمناآباد، ہلسور، اور دیگر مقامات سے بھی سامعین کی قابل ذکر تعداد اس تقریب میں شریک رہی۔ شریک افراد سے اپنے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم سے متعلق فارم بھی بھروائے گئے۔ اور مختلف تجاویز بھی تحریری طورپر موصول کیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!