ریاست میں کانگریس کے دورِ حکومت میں بھی کم نہیں ہوئی بدعنوانی اور فرقہ پرستی: ویلفیئر پارٹی ورکنگ کمیٹی کا احساس

0
Post Ad

باگلکوٹ: ویلفئیر پارٹی کرناٹک کی ریاستی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس باگلکوٹ ضلع کے المٹی میں منعقد ہوا۔اجلاس کا افتتاح ویلفیر پارٹی کے ریاستی صدر اڈوکیٹ طاہر حُسین نے کیا۔اس اجلاس میں پارٹی کی موجودہ صورتِ حال کا جائزہ لیتے ہوئے،پارٹی کو مزید مظبوط بنانے کے سلسلے میں تفصیلی گفتگو کے بعد چند اہم فیصلے لئے گئے۔ اس اجلاس میں ریاست کی سیاسی صورتِ حال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کا یہ احساس ہے کہ ریاست میں پچھلی حکومت کی بدعنوانیوں اور فرقہ پرستی سے تنگ آکر عوام نے کانگریس کو موقع دیا ہے کہ وہ ایک پاک و شفاف اور عوام دوست حکومت بنائے اور عوام کے مسائل کی جانب خصوصی توجہ دے۔لیکن حالیہ دنوں میں ہو رہے واقعات کاجائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ ریاست میں کانگریس دورِ حکومت میں بھی یہی سب ہو رہا ہے۔ایک طرف بد عنوانی کے الزامات بڑھ رہے ہیں تو دوسری جانب فرقہ وارانہ فسادت میں کوئی کمی نہیں ہوئی ہے۔فرقہ پرست طاقتیں کُھلے عام نفرت کا زہر پھیلا رہے ہیں اور انکے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہو رہی ہے۔گنیش تہوہار کے دوران ریاست میں خوف و حراس کا ماحول تھا،اس دوران ہوئے فاسادات میں کئی غرباء کے گھر اور کاروبار کو نقصان پہنچایا گیا ہے،بلخصوص مسلمانوں کے گھروں اور دکانوں کو نشانا بناتے ہوئے آگ زنی اور توڑ پھوڑ کی گئی ہے،ان سب کو قابو میں لانے میں حکومت بُری طرح ناکام ہوئی ہے۔حکومت نے اقتدار میں آنے سے پہلے وعدہ کیا تھا کے بے روز گاری کو ختم کرنے کی جانب خصوصی توجہ دی جائے گی مگر اب تک اس جانب کو ئی کام نہیں ہوا ہے۔حکومت کے ہی ایک ادرے “منسٹری آف سٹیاٹکس اینڈ پروگرام امپلی منٹیشن’کی رپورٹ کے مطابق ریاست میں بے روزگاری کی شرح 11.5%ہے، بے روزگار نوجوانوں کے لئے جو اسکیم نکالی گئی تھی اس کے تحت بھی امداد تسُلسل کے ساتھ نہیں مل رہی ہے۔اجلاس کا یہ بھی احساس ہے کہ ریاست میں کسانوں کی صورتِ حال میں بھی کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی ہے،اب مسلسل بارش کی وجہ سے کئی اضلاع میں فصلیں برباد ہوئی ہیں لیکن ان کسانوں کو وقت پر راحت نہیں مل رہی ہے۔خواتین پر مظالم کے واقعات بھی ریاست میں بڑھ رہے ہیں۔جس پر اجلاس میں تشوش کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ان سیاسی حالات کو دیکھتے ہوئے اس بات کی ضرورت بڑھ گئی ہے کے اقدار پر مبنی اور عوام دوست سیاست کو فروغ دیا جا نا چاہیے،ویلفئیر پارٹی جو کے اقدار اور اخلاق کی بُنیاد پر سیاست کر رہی ہے اور اس ملک کو ایک فلاحی ریاست بنانے میں کو شاں ہے، ہمارے کیڈر کو چاہیے کو عوام کے سامنے اس پارٹی کو ایک متبادل کے طور پر پیش کریں۔ساتھ ہی ا س بات کی بھی ضرورت محسوس کی گئی کے سیاست اور موجودہ سیاسی نظام میں تبدیلی کے لئے ضروری ہے کے نوجوان بڑے پیمانے پر سیاسی میدان میں داخل ہوں۔اس اجلاس میں ریاستی ذمہ داران کے علاوہ ریاست بھر سے آئے 30ارکینِ ورکنگ کمیٹی شریک رہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!