ضلع بیدر کے لیے , ریاستی و مرکزی سرکاری اسکیمات سے متعلق بیداری پروگرام منعقد ہوا

0
Post Ad

بیدر:( خصوصی رپورٹ)جماعت اسلامی ہند کے تعاون سے MEWA فورم کرناٹک نے بیدر کیڈیسنٹ فنکشنل ہال میں سرکاری اسکیمات بیداری پروگرام کا آغاز تذکیر قرآن مجید سے ہوا,جس میں سرکاری افسران و ضلع بھر کے سماجی حضرات موجود رہے۔ اس موقع پر محمد صلاح الدین KMDC افسر بیدر نے کرناٹک حکومت کی جانب سے میناریٹیز کے لیے کرناٹک میناریٹیز ڈیولپمنٹ کارپوریشن kmdc,کے تحت آنے والی تمام اسکیمات کی وضاحت کرتے ہوئے لوگوں کو اس سے استفادہ کرنے کی اپیل کی۔ کے ایم ڈی سی, کے تحت ایجوکیشن لون، بزنس لون اور دیگر کئی اسکیمات متعارف کرائی گئی ہیں۔ شریمتی شاردا, میڈم, آفیسر چائلڈ اینڈ ویمن ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ بیدر نے اس موقع پر محکمہ کے تحت آنے والی اسکیمات کے بارے میں تفصیل کے ساتھ بتایا۔ اس کے علاؤہ انہوں نے کرناٹک سرکار کی پانچ گیارنٹی اسکیمات سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی اپیل کی۔ ایگریکلچر محکمہ کی طرف سے عوام کے لیے موجود اسکیمات پر جناب عبد الخالق انصاری صاحب آفسر محکمہ ہذا نے تفصیلی روشنی ڈالی, ان کے علاؤہ محکمہ تعلیمات بیدر کے جناب سید فرقان پاشاہ نے بتایا کہ مُسلمِ تعلیمی اِداروں کو چاہیئے کہ آرٹیکل 30 کے تحت میناریٹی سرٹیفیکیٹ حاصل کیا جاسکتا یے۔ اس کے علاؤہ انہوں نے محکمہ تعلیمات کی دیگر اسکیمات کا بھی تعارف کرایا۔ بیجاپور سے تشریف لائے مہمان خصوصی جناب ایس ایم سعادت صاحب نے کہا کہ ملت میں ان اسکیمات کی بیداری پیدا کرنا بہت ضروری ہے۔ اس کے لئے اس پروگرام میں موجود تمام افراد اپنے اپنے مقام پر اس کام کی کوشش کریں۔ محمد ریاض احمد انجینئر کوپل، ریاستی صدر MEWA فورم نے کارکردگی اور پروگرام سے متعلق, عوام الناس میں بیداری لانے کے لئے شرکاء کو توجہ دلائی, جناب سید خورشید قادری صاحب نے مینارٹی اسکیمات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تعلیم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں ان اسکیمات سے متعلق بیداری لانی چاہئے۔,امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بیدر جناب محمد معظم صاحب نے اختتامی خطاب پیش کیا اس موقع پر موجود شرکاء کے لیئے تبادلہ خیال موقعہ بھی دیا گیا,سوالات کئے گئے آفیسر حضرات جوابات دیے اور مذید تفصیلات معلومات حاصل کرنے کے لئے بیدر کے دفتر آنے کے لیئے کہا, اس موقع پر خواتین بھی موجودتھے, جناب محمد آصف الدین صاحب و دیگر معزز افراد اس موقع پر موجود رہے پروگرام کے آخر میں مقامی ناظم محمد سراج نیلواڑکر نے شکریہ کے کلمات پیش کئے محمد عارف صاحب نے نظامت کے فرائض انجام دیئےمم

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Content is protected !!